We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کی جائے گی، سیکرٹری داخلہ

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کی جائے گی، سیکرٹری داخلہ

لاہور(یو این این)سیکرٹری داخلہ کیپٹن( ر) فضیل اصغر کی صدارت میں International Narcotics Law and enforcement کے ممبران کی میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں امریکن قونصلر جنرل CRENWELGE اور جانسونا دونووان ڈائریکٹرINL ،سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید، ایڈیشنل سیکرٹری محسن رشیداور آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ بھی موجود تھے۔میٹنگ میں پنجاب کی جیلوں میں INL کی تعاون سے دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ نے سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر اور قونصلر جنرل کو INL کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں دی جانے والی سہولیات کے متعلق بریفنگ دی۔سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ جیل سٹاف کو تربیت دینے کے لیے ٹرینگ سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں ان سینٹر میں INL کے تعاون سے سٹاف کو باقاعدہ طور پر ٹرینگ دی جائے گی۔ صوبائی سیکرٹری داخلہ نے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کی باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کی جائے گی اورساہیوال میں جیل سٹاف کو ٹرینگ دینے کے لیے سٹاف کالج زیر تعمیر ہے۔انھوں نے کہا کہ جیلوں میں دی جانے والی سہولیات کو باقاعدہ طور مانیٹر کیا جائیگا۔ ڈائریکٹرInternational Narcotics Law and enforcement نے کہا کہ ٹرینگ سینٹرز کو آن لائن کیا جائے گا اورپنجاب کی جیلوں کے سٹاف کو تربیت دینے کے لیے مزید جدید سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔ سیکرٹری داخلہ کیپٹن ر فضیل اصغر نے امریکن قونصلر جنرل اور ان کے ڈائریکٹر کا جیلوں میں دی جانے والی سہولیات کا شکریہ ادا کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com