We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

انٹی کرپشن میں تقرریاں و تبادلے ، محمد اصغر ڈائریکٹر لاہور ریجن تعینات

انٹی کرپشن میں تقرریاں و تبادلے ، محمد اصغر ڈائریکٹر لاہور ریجن تعینات

لاہور (یو این این )پنجاب حکومت نے انٹی کرپشن میں متعدد تقرریاں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ، جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور ریجن عبدالشکور کا تبادلہ ہیڈکوارٹر کرتے ہوئے ڈائریکٹر آر ڈی اینڈ ٹی لگا دیا ہے ۔ ایس اینڈ جی اے ڈی سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد اصغر کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور ریجن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ڈائریکٹ انٹی کرپشن فیصل آباد ریجن طارق قریشی کو تبدیل کر کے ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر ویجیلینس II لگا دیا گیا ہے ، ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق شفقت اللہ مشتاق کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد لگا دیا گیا ہے ۔دریں‌اثنائ اینٹی کرپشن میں انسپکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پنجاب پولیس کے 22 انسپکٹرز کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن میں انسپکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پولیس کے مختلف یونٹس سے انسپکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن انسپکٹرز کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد کر دی گئی ہیں ان میں ناصر محمود خان پولیس ٹریننگ سینٹر، ذوالفقار محمد گجرات، لاہور سے انسپکٹر علی اکبر، اعجاز علی اور فضل احمد، علی رضا ایلیٹ فورس پنجاب، کلب عباس سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب، ظفر اقبال حافظ آباد، ارشد علی شاہد میانوالی، محمد ندیم اقبال شیخوپورہ، صفدر حسین جہلم، زاہدعلی سرگودھا، وسیم اکبر، بہاولپور، شاہد نذیر بہاولپور، محمد سرور خان بہاولپور، محمد اکرم بہاولپور، امجد پرویز سپیشل برانچ وی وی آئی پی سیکیورٹی راولپنڈی، عامر حنیف سپشل برانچ گوجرانوالہ ریجن، اخلاق رضا سپیشل برانچ فیصل آباد ریجن، عابد حسین ملتان ریجن، ظفر محمود خان سپیشل برانچ بہاولپور ریجن اور شاہد پرویز سپیشل برانچ بہاولپور ریجن شامل ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com