We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب ٹیچرز یونین کی عمران خان اور پرویز الٰہی کو مبارک باد

پنجاب ٹیچرز یونین کی عمران خان اور پرویز الٰہی کو مبارک باد

لاہور (یو این این )پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ پنجاب وفاق اور صوبہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔بالخصوص چوہدری پرویز الٰہی کا بطور سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونا اساتذہ برادری کیلئے نیک شگون ہے ،انہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اساتذہ کے معاشی وقار کو بہتر بنایا۔جس سے اساتذہ برادری انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ہم توقع کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں آئندہ تعلیمی میدان میں اصلاحات کرنے سے قبل اساتذہ سے مشاورت کرے گی تاکہ پاکستان میں شرح خواندگی کا100% ہدف حاصل کیا جاسکے۔اساتذہ پنجاب عمران خان کو بطور وزیراعظم اور چوہدری پرویز الٰہی کو بطور سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com