We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب میںPIPIP” ” سے کاشتکاروں کی خوشحالی کو یقینی بنایا جارہا ہے، سپشل سیکرٹری

پنجاب میںPIPIP” ” سے کاشتکاروں کی خوشحالی کو یقینی بنایا جارہا ہے، سپشل سیکرٹری

لاہور(یو این این ) احسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ)پنجاب/ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ” پنجاب میں آبپاش زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ(PIPIP) ” سے کاشتکاروں کی خوشحالی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ 67 ارب روپے کی مالیت سے جاری پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی کے تحت ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب ،زمینوں کی ہمواری بذریعہ لیزر لینڈ لیولنگ،بنجر زمینوں کی بحالی بذریعہ بلڈوزر،کھالہ جات کی پختگی،ٹنل فارمنگ اور ٹیوب ویلوں کیلئے سولر پینل کی تنصیب کی جا رہی ہے۔ یہ بات احسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری (مارکیٹنگ) زراعت نے بطور پراجیکٹ ڈائریکٹرپراجیکٹ کی کارکردگی کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پراجیکٹ کے متعلقہ اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر احسان بھٹہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ ڈرپ نظام کے تحت تمام پودوں کو ایک ہی وقت میں پانی اور کھاد مل جاتے ہیں اور کاشتکار کا وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔روائتی طریقہ آبپاشی میں پانی ضائع ہونے کے ساتھ مناسب وقت پر فصل کو دستیاب نہیں ہوتا جبکہ ڈرپ اریگیشن سسٹم سے پانی کی درست فراہمی تمام پودوں کو ایک ہی وقت پر ہو جاتی ہے۔سیکرٹری زراعت نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب ڈرپ اریگیشن سسٹم لگانے پر 60فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ باقی 40فیصد کاشتکار ادا کرے گا۔ ڈرپ آبپاشی کے نظام میں پانی قطروں کی صورت میں براہ راست پودوں کی جڑوں میں داخل ہوتا ہے۔ اس طرح غیرضروری جگہوں پر پانی نہ جانے سے پانی کی بچت ہوتی ہے اور غیر ضروری جڑی بوٹیوں کی نشوونما بھی کم سے کم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس نظام کے ذریعے پانی لگانے کے لیے درکار وقت بھی روائتی طریقہ آ?بپاشی کی نسبت کم ہوتا ہے۔ڈرپ آ?بپاشی میں کھاد اور دیگر زرعی مداخلات برابر مقدار میں پودوں کی جڑوں میں داخل ہوتے ہیں اس لیے پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے۔ احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت ایسی زمینیں جو غیر ہموار ، پوٹھوہاری یا ریگستانی ہیں وہاں زمینیں ہموار کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے عالمی بینک کا تعاون اس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے ایک سنگِ میل کی حثیت رکھتا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com