We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں جعلی ڈگری پروگرامزبند کیے جائیں، ینگ ڈاکٹرز

پنجاب میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں جعلی ڈگری پروگرامزبند کیے جائیں، ینگ ڈاکٹرز

ایچ ای سی اور پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بغیر میڈیکل کی ڈگریاں جاری کرنا غیر قانونی ہے
منظوری کے بغیر میڈیکل ڈگریاں دینے والی یونیورسٹیوں کے مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

لاہور(یو این این )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں بہت سی یونیورسٹیاں ’’ایچ ای سی اور پی ایم ڈی سی‘‘ کی منظوری کے بغیرمیڈیکل کی ڈگریاں کروارہی ہیں، جو کہ غیر قانونی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رائیونڈ روڈ پر واقع یونیورسٹی آف لاہور ،میں بغیر منظوری 80کے قریب میڈیکل کی ڈگریاں کروا ئی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وائے ڈی اے پاکستان ’’پی ایم ڈی سی اورایچ ای سی‘‘ کی منظوری کے بغیر میڈیکل کی ڈگریاں جاری کرنے والی یونیورسٹیوں کے مالکان اور وائس چانسلرز کے خلاف نیب سے رجوع کرے گی ، جو کہ طلبہ اور والدین کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کے مطابق’’ڈاکٹر آف لیبارٹری سائنسز،ڈاکٹر آف آپٹومیڑری ، ڈاکٹر آف لیب سائنسز‘‘ کے نام پر جاری ڈگریاں عوام سے کھلا فراڈ ہے۔انہوں نے آئی جی پنجاب اورچیئرمین نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی تعلیم اور ان کے مستقبل سے کھیلنے والی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے خلاف 419اور 420 کے مقدمات درج کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com