We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب میں مرکز جیسی ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کی جارہی ہے، سعد رفیق

پنجاب میں مرکز جیسی ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کی جارہی ہے، سعد رفیق

لاہور(یو این این) مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ اور ہارس ٹریڈنگ پر ہوگی تو لیڈر کا کیا حال ہوگا، اگر تھیلے کھل جاتے توعمران خان کی حیثیت کھل جاتی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سعدرفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مرکز جیسی ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کو پنجاب میں مرکزکی طرح سادہ اکثریت نہیں ملی۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ اور ہارس ٹریڈنگ پر ہوگی تو لیڈر کا کیا حال ہوگا، انہوں نے کہا کہ اگر این اے 131 میں تھیلے کھل جاتے تو عمران خان کی حیثیت کھل جاتی ، جس طرح بندوبست کیا ہے وہ غیر فطری ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اگر اپوزیشن میں بیھٹنا پڑا تو بیٹھے گی، اگر ہم اپوزیشن میں بیٹھے تو عمران خان کو دن میں تارے نظرآئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کا الیکشن لڑے گی۔ علاوہ ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر بہروپیوں فراڈیوں عادی جھوٹوں اور نسلی لٹیروں کی حکمرانی کے لئے اسٹیج تیار ہے۔ خیال رہے لاہور کے حلقے این اے 131 سے عمران خان نے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے شکست کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے ریٹرننگ افسر محمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کروائی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پریزائڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ مسترد کیے، اس لیے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔ تاہم مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے بعد بھی عمران خان فاتح قرار پائے، مگر سعد رفیق نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 131 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com