We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب میں قبضہ گروپوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کا فیصلہ ، مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی

پنجاب میں قبضہ گروپوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کا فیصلہ ، مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی

لاہور (یو این این )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ کیا گیاہے، آپریشن بااثر اور طاقتور مافیا سے شروع ہوگااور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی بلاامتیاز اور بلا رو رعایت ہوگی۔انہوں نے ایل ڈی اے کے زیر انتظام 22 پٹرول پمپس کی لیز کی نیلامی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور واضع کیا کہ پٹرول پمپس کی لیز کی نیلامی کے طریقہ کارپر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عملدر آمد کیا جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نیلامی کے عمل کو مکمل کیا جائے، نیلامی کا تمام عمل شفاف اورسپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق ہونا چاہیے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پلاٹس یا اراضی پرانفرادی قبضے کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے گی ، اس ٹاسک فورس کے قیام سے ایسے شہریوں کو ریلیف مل سکے گا جن کے پلاٹس پر قبضے ہوئے ہیں،ایسے پلاٹس کے قبضے اصل مالک کو واپس دلانے کیلئے مربوط میکانزم بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے میں تعینات لاہور پولیس کی نفری کو تبدیل کرنے کا حکم دیا اور ہدایت دی کہ پرانی نفری بدل کر نئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاجائے۔اجلاس میں صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ایل ڈی اے کو شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایک موثر ادارہ بنائیں گے، ہر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی،پولیس ،ایل ڈی اے اور متعلقہ ادارے وزیراعظم عمران خان کے عوامی خدمت کے ویژن کو مربوط انداز میں آگے بڑھائیں۔اس موقعہ پر ڈی جی ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے مجوزہ پلان کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی، اجلاس میں صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشید، سیکرٹری ہائوسنگ، کمشنر لاہور ڈویڑن، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی جی پی آر اور ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ 

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com