We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب میں زرعی ادویات کی مانیٹرنگ کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی قائم

پنجاب میں زرعی ادویات کی مانیٹرنگ کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی قائم

لاہور(یو این این) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 100 روزہ پروگرام کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے زرعی ادویات کی مانیٹرنگ کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی قائم کردی ہے۔یہ ٹاسک فورس کمیٹی زرعی ادویات کی قیمتوں کے علاوہ ادویات کی کوالٹی کی مانیٹرنگ بھی کرے گی۔یہ ٹاسک فورس کمیٹی میاں علمدار عباس قریشی MPA(PP۔277) ضلع مظفرگڑھ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جب کہ ٹاسک فورس کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکرٹری زراعت پنجاب،ایڈیشنل سیکرٹری (ٹاسک فورس) زراعت،ملک غلام مرتضیٰ رحیم کھر،سابق ایم پی اے ضلع مظفرگڑھ،ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال،ٖضلع مظفرگڑھ،میاں عبدالحنان،مدثرسعیدباجوہ،ممتاز محمد خان،برئگیڈئیر(ر) حمید خلیل،کامران خورشید شامل ہیں۔یہ ٹاسک فورس کمیٹی زرعی ادویات کی کوالٹی کو چیک کرے گی اور قیمتوں میں ریلیف کے متعلق اپنی سفارشات ارسال کرے گی۔اس ضمن میں زرعی ادویات کی کوالٹی چیکنگ کیلئے موبائل لیبارٹری کا قیام جلد عمل میں لایا جارہا ہے۔زرعی ادویات کمپنیوں کی کوالٹی اور معیار کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پربارکوڈ کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ زرعی کمپنیوں کی اصل ادویات کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور مارکیٹ میں جعلی ادویات کی سپلائی کو روکا جا سکے۔یہ کمیٹی زرعی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے کمپنیوں کے مالکان سے مل کر طے کرے گی تاکہ چھوٹے کسانوں کو مناسب قیمت پر زرعی ادویات مہیا کی جا سکیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ زرعی ادویات کی مانیٹرنگ کو یہ ٹاسک فورس کمیٹی یقینی بنائے گی اور کاشتکاروں کے مفاد میں بہتر اقدامات کئے جائیں گے تاکہ زراعت کی بہتری سے ملکی معیشت کو بہتر بنایا جائے.

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com