We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے، سیکرٹری داخلہ

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے، سیکرٹری داخلہ

صوبہ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے سکیورٹی کے انتظامات کو مانیٹر بھی کیا جائے گا، کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر
لاہو(یو این این )سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیرِ صدارت کالجوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال نے کالجوں کی سکیورٹی انتظامات کے متعلق سیکرٹری داخلہ کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کے متعلق تفصیل سے بتایا۔ سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا کہ پنجاب کے تمام ایجوکیشن اداروں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ سکولوں کالجوں کی سکیورٹی کو سخت بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کے معاملے میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبہ بھر کے جامعات اور کالجز سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے سکیورٹی کے انتظامات کو مانیٹر بھی کیا جائے گا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کرنل وجاہت ہمدانی اور ایجوکیشن محکمہ کے افسران موجود تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com