We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 12 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 12 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

لاہو ر(یو این این ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 8 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب 55کروڑ 62 لاکھ 50ہزار روپے کی منظوری دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 8ویں اجلاس میں جن 3 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں فیملی فلاحی سنٹرز اور فیملی پلاننگ ورکرز پروگرام میں توسیع کیلئے 2 ارب 74 کروڑ 8 لاکھ 51 ہزار روپے، ضلع فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ M-3 کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اراضی کے حصول کیلئے 6 ارب 30 کروڑ روپے اور لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کوریڈور کے ساتھ ساتھ گریڈ ورکس کے مقام پر تعمیر، بہتری اور بحالی کیلئے 3ارب 51 کروڑ 53 لاکھ 99 ہزار روپے شامل ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com