We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب میں بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن شرو ع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن شرو ع کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کے اشتراک سے قومی مہم جلد شروع کی جائے گی، مربوط لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے
روک تھام کیلئے صوبہ کی سطح پروزیر اعلیٰ ٹاسک فورس جبکہ ڈویژن اور اضلاع میں کمیٹیاں قائم کی گئیں
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مکمل تعاون کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے،چیف سیکرٹری کا اجلاس سے خطاب
بجلی چوری میں ملوث واپڈا اہلکاروں کیخلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، سیکرٹری پاور ڈویژن کا اعلان
لاہور(یو این این )پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر صوبہ میں بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کریک ڈاؤن بلا امتیاز ہو گا ، اس حوالے سے ہفتہ کے روز چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اشتراک سے صوبہ میں بجلی چوری کیخلاف قومی مہم جلد شروع کی جائے گی، بجلی چوری کیخلاف قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبہ کی سطح پروزیر اعلیٰ ٹاسک فورس جبکہ ڈویژن اور اضلاع میں کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائیگی، پہلے مرحلے میں انڈسٹریل، کمرشل اوربڑے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے،بجلی چوری کی روک تھام کیلئے قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا، انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی آگاہی کیلئے مہم شروع کی جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں ایم ڈی پیپکو، سیکرٹری انرجی ، سیکرٹری پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزاور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com