We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب میں اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کے ذریعے مارکیٹ فیس وصولی کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کے ذریعے مارکیٹ فیس وصولی کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ” منڈی ایپ” سافٹ وئیر ، ریکارڈ ویب سائٹ پربھی آئے گا
خودکار نظام سے مارکیٹ کمیٹی نظام میں بہتری آئے گی اور ٹیکس وصولی میں اضافہ ہو گا، نعمان لنگڑیال

لاہور(یو این این ) زرعی منڈیوں کے نظام میں جاری اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب،احسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ)،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد اجمل پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیر زراعت پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی منڈیوں میں فیس وصولی کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ” منڈی ایپ” سافٹ وئیر بنایا گیا ہے جس کے تحت منڈی میں داخل ہونے والی گاڑی کون سی روزمرہ ضروریات کی اشیاء مثلاً پھل،سبزی وغیرہ لے کر آرہی ہے،اس کا وزن کیا ہے اور اس پر مارکیٹ فیس کتنی بنتی ہے یہ ریکارڈ کاڈیٹا اینڈرائیڈ ایپلکیشن کے ذریعے مرتب کیا جائے گا اور یہ ڈیٹا مرتب ہوتے ہی منڈی سے فیس وصولی کا ریکارڈ مین ڈیش بورڈ (مارکیٹنگ کی ویب سائٹ) پر بھی آجائے گا جس سے نہ صرف فیس وصولی کا ریکارڈ خودکار طریقے سے مرتب ہو جائے گا بلکہ یہ بھی پتہ چلایا جا سکے گا کہ اس منڈی میں کتنی اقسام کی زرعی جنس کا کاروبار(آکشن ریکارڈ) ہوا ہے۔اس تما م ریکارڈ کو سپروائزر کی نگرانی میں مرتب کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر(پراجیکٹ پائلٹ فیزمیں) یہ نظام کوٹ لکھپت مارکیٹ کمیٹی میں لاگو کیا گیا ہے جسے بعد ازاں فروٹ اینڈ ویجیٹبل مارکیٹ بادامی باغ لاہور،کچہ لاہور،گوجرانوالا،سیالکوٹ،سرگودھا،جھنگ روڈ فیصل آباد،سمندری،چنیوٹ،ملتان،وہاڑی،عارف والا،بہاولپور،ڈی جی خان،تونسہ شریف اور گرین مارکیٹ میاں چنوں خانیوال،چیچہ وطنی ساہیوال اور رحیم یار خان تک اس ایپلکیشن کو لاگو گیا جائے گا۔اس موقع پر ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے محکمہ زراعت پنجاب کے زرعی منڈیوں کے نظام میں جاری اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس خودکار نظام کے ذریعے مارکیٹ کمیٹی کے نظام میں بہتری آئے گی اور ٹیکس چوری سے بچا جا سکے گا۔وزیر زراعت پنجاب نے ہدایت کی کہ منڈیوں میں یہ ریکارڈ مرتب کرنے والی تمام جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگائے جائیں تاکہ انسپیکشن کرنے والوں کو سہولت ہو سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ کسانوں اور عوام کی خوشحالی کیلئے زرعی منڈیوں کے نظام میں اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com