We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں الیکٹرانک چالان کی تفصیلات جاری کر دیں

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں الیکٹرانک چالان کی تفصیلات جاری کر دیں

سیف سٹی کیمروں کی مددسے 75ہزار ای چالان جاری؛ قومی خزانے میں 7ملین سے زائد جرمانہ جمع
اتھارٹی نے 8000 سے زائدگاڑیوں کا ریکارڈ درستگی کیلئے محکمہ ایکسائز کو بھجوادیا
لاہور میں ہونے والی خلاف ورزی کے 595الیکٹرانک چالان پنجاب کے دوردراز علاقوں میں جمع کروائے گئے
چالان جمع نہ کروانے کے باعث مخصوص شاہراہوں پر موٹرسائیکل کے داخلے پر پابندی زیر غورہے
چالان جمع نہ کروانے والے بلیک لسٹ ہو گئے؛ناکے لگا کرروکا جائے گا؛ قانونی کارروائی ہو گی
سیف سٹیز اتھارٹی کی ویب سائٹ (PSCA.GOP.PK) پر ای چالان دیکھے جا سکیں گے
شہری اپنے قومی شناختی کارڈ اور وہیکل رجسٹریشن نمبرکے ذریعے آن لائن چالان دیکھ سکیں گے،ترجمان

لاہور(یو این این )پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں جاری الیکٹرانک چالان منصوبے بارے ابتدائی تفصیلات جاری کر دیں ۔ سیف سٹی کیمروں کی مددسے ا ب تک 75ہزار ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ ای چالان کی مد میں 7ملین سے زائد جرمانہ قومی خزانے میں جمع ہوا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اتھارٹی نے 8000 سے زائدگاڑیوں کا ریکارڈ درستگی کیلئے محکمہ ایکسائز کو بھجوایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ سمیت ہر سواری کا بلا امتیاز چالان کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں ہونے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے 595الیکٹرانک چالان پنجاب کے دوردراز علاقوں میں بھی جمع کروائے گئے۔ لاہور میں ہونے والی خلاف ورزی کے چالان بینک آف پنجاب کی ملتان، لیہ، لودھراں، ساہیوال اور گجرانوالہ برانچوں میں بھی جمع کروائے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ گاڑی مالکان کی نسبت موٹر سائیکل سواروں کے چالان جمع کروانے کی شرح کم ہے۔ ٹریفک قوانین کی مستقل خلاف ورزی اور چالان جمع نہ کروانے کے باعث مخصوص شاہراہوں پر موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی زیر غورہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقررہ مدت تک چالان جمع نہ کروانے والوں کو بلیک لسٹ کیا جا رہاہے جنہیں بینک کی شاخوں کے قریب ناکے لگا کرروکا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ جلد ہی سیف سٹیز اتھارٹی کی ویب سائٹ (PSCA.GOP.PK) پر ای چالان دیکھے جا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہری اپنے قومی شناختی کارڈ اور وہیکل رجسٹریشن نمبرکے ذریعے ادارے کی وہب سائٹ پر آن لائن چالان دیکھ سکیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com