We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے امن و امان کے اعداد و شمار برائے نومبر2018 جاری کر دیئے

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے امن و امان کے اعداد و شمار برائے نومبر2018 جاری کر دیئے

قانون شکنی اور مشکوک حرکات پر25 ہزار549 کیسزرپورٹ ہوئے ،پویس کو329 کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کیں
لاہور(یو این این )پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر میں امن و امان کے حوالے سے نومبر 2018کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹرنے قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر25 ہزار549 کیسزرپورٹ کیے۔ سینٹر سے پولیس تفتیشی افسران کو 505 مختلف واقعات کی پلے بیک فوٹیج دکھائی گئی جبکہ پولیس کو تفتیش میں مدد کیلئے329کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کی گئیں۔ ایک ماہ میں5530مشکوک گاڑیوں اور96 مشتبہ افراد کوپولیس رسپانس یونٹ اور ڈالفن اسکواڈز کے ذریعہ چیک کروایا گیا۔ اس دوران4472گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے خلاف نمبر پلیٹ نہ ہونے پرایکشن لیاگیا۔ نومبر کے دوران8قانون شکن عناصرکے خلاف پولیس کے پیش بندی اصول کے تحت ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔سینٹر سے85احتجاج اور ریلیوں کوڈیجیٹل سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا گیا۔ لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے5گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا جبکہ ایک ماہ میں125موٹر سائیکلز،3گاڑیاں اور3آٹو رکشہ برآمد کرکے ماکان کے حوالے کیے گئے۔ ایمرجنسی کال سینٹر میں15 ہیلپ لائن پر3لاکھ7ہزار611 کالز موصول ہوئیں جن میں سے35 ہزار186کالزپر کیسز بنائے گئے۔ موصول شدہ کالزمیں2لاکھ4ہزار78کالزجعلی تھیں جبکہ مختلف معلومات کے حصول کیلئے39ہزار73کالز موصول ہوئیں۔ڈسپیچ سینٹر نے کُل38ہزار333کیسز میں شہریوں کو امداد فراہم کی ہے۔ نومبر کے دوران ریسکیوکے1226 جبکہ ٹریفک کے2740کیسزمیں امداد فراہم کی گئی۔ میڈیا مانیٹرنگ سینٹر نے 15 ہیلپ لائن کے درست استعمال اور قوانین کی پاسدار ی بارے سوشل میڈیا کیمپئن آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹPSCAsafecities اور فیس بکPunjabsafecities پر چلائی۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور حد رفتار بارے VMS اسکرینز کے ذریعہ شہر بھر میں آگاہی مہم چلائی گئی۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے منفرد پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے شہریوں کو قوانین بارے آگاہی دی گئی۔آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی اسلحے کی نمائش اور جعلی نمبر پلیٹ کی حامل لگژری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔نومبر کے عید میلادالنبیﷺ کے جلوس اوررائیونڈاجتماع سمیت متعدد جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی اور سرویلنس کو یقینی بنایا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com