We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب حکومت نے50لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے کام تیز کر دیا

پنجاب حکومت نے50لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے کام تیز کر دیا

PHATAکو دستیاب سرکاری اراضی سائٹس کے معائنے کے بعد تفصیلی رپورٹس جلدجمع کرانے کی ہدایت
لاہور (یو این این )پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرکے لیے مختلف شہروں میں سرکاری اراضی کی دستیابی اور وہاں پر موجود صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس پیر کے روز صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ مال ، جنگلات، اوقاف، لیبراور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے دستیاب سرکاری اراضی کی دستیابی سے متعلق اپنی رپورٹس پیش کیں۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے دستیاب سرکاری اراضی کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں شامل کرنے کے لیے ضروری منصوبہ بندی، شہری آبادیوں سے ان کا فاصلہ، سائٹس پر موجود سہولیات جیسے کہ گیس، بجلی، پانی، سیوریج کے نظام اورسڑکوں کی صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹس جمع کرانے ہدایات جاری کیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے اس انقلابی منصوبے میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA) کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اور لینڈ ڈیویلپرز کے حکومت سے باہمی اشتراک کے لیے پالیسی وضع کر رہے ہیں۔منصوبے میں نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنجاب بنک سمیت کئی دوسرے بنکوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے جو پرائیویٹ سیکٹر کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی علامت ہے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ کم قیمت گھروں کی تعمیر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو گی اور کوالٹی پر ہر گز سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com