We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب حکومت نے سپیشل الاؤنس کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، ڈی جی نرسنگ

پنجاب حکومت نے سپیشل الاؤنس کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، ڈی جی نرسنگ

اب نرسز کو زیادہ تن دہی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض کی بجا آوری کیلئے آگے آنا چاہیے ،کوثر پروین
لاہور(یو این این)پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتظامی عہدوں اور ٹیچنگ سے وابستہ گریڈ17سے20تک کی نرسنگ آفیسرز کو ماہانہ سپیشل الاؤنس دینے کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے جس کے بعد نرسنگ کمیونٹی کو زیادہ تن دہی اورلگن کے ساتھ اپنے فرائض کی بجا آوری کیلئے آگے آنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے پوسٹ گریجوایٹ کالج آف نرسنگ پنجاب اور لاہور جنرل ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل پی جی سی این کوثر سردار ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجدہ ظہور، رضیہ بانو ، اسماء تاج ، ثمرینہ غفور ، طاہرہ یاسمین ، رضیہ محمد علی ،شہناز ڈاراوررضیہ جمال کے علاوہ دیگر نرسنگ افسران بھی پر موجود تھیں ۔ڈی جی کہا کہ بیرون ملک نرسنگ کے شعبے سے وابستہ پاکستانی خواتین انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کی حامل ہے اور اُن کی صلاحیتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ بعض ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اُن کی مشاورت سے چلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی نرسز کو پاکستان میں اپنی جونیئر ز کو وہ تجربہ منتقل کرنا چاہیے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ بہتر انداز میں دکھی انسانیت کی خدمت کر سکیں ۔ کوثر پروین نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی نرسنگ انتظامیہ ،کالجز اور سکولوں کی پرنسپلز سے کہا کہ اُن کی سرکاری اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے اور مریضوں کی دیکھ بھال ،لواحقین سے حسن سلوک اور اُن سے خوش اخلاقی سے پیش آنے میں بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ ہسپتال کے ہر شعبے میں ڈسپلن کے قیام میں بھی نرسز انتہائی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ڈی جی نرسنگ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ادارے میں نرسنگ کی بہتر سے بہتر تعلیم ، میرٹ اور بہتر معیار کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ کوثر پروین نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے سے وابستہ خواتین اپنے فرائض بہتر انداز میں ادا کر کے دنیا کے ساتھ ساتھ آخر ت بھی سنوار سکتی ہیں یہ انتہائی مختلف شعبہ ہے جس میں دکھی انسانیت کی دعاؤں سے بھی مستفید ہوا جا سکتا ہے ۔ا نہوں نے جنرل ہسپتال کے شعبہ نرسنگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com