We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب حکومت نوجوانوں کے لیے فنی تربیتی پروگرامز متعارف کروا رہی ہے، عمار یاسر

پنجاب حکومت نوجوانوں کے لیے فنی تربیتی پروگرامز متعارف کروا رہی ہے، عمار یاسر

نا مساعد مالی حالات کے باوجود انڈسٹریل ذونز کے قیام کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے
توانائی ، ہاؤسنگ اور انفراسٹریکچر کے منصوبے بیرونی سرمایہ کاروں کی خصوصی دلچسپی کا مرکز ہیں
لاہور (یو این این )صوبائی وزیرمعدنیات حافظ عمار یاسر نے مختلف وفود سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار میں مطابقت اور فنی تربیت کے مختلف پروگرامز متعارف کروا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر پنجاب کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے سب سے بہتر صوبہ تسلیم کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب ٹیکس سسٹم کی مکمل آٹومیشن اور کاروبار اور پراپرٹی کی آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے صوبے کو مزید پرکشش بنا رہی ہے۔ نا مساعد مالی حالات کے باوجود انڈسٹریل ذونز کے قیام کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی صنعتوں اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے متعلقہ شعبہ جات میں اصلاحات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ حکومت پنجاب ملک میں معاشی بحران کے خاتمے کے لیے ہر طرح کی سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹیکس سسٹم میں اصلاحات سمیت تاجر برادری کی جانب سے آنے والی مختلف شکایات اور سفارشات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے اورچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs)کے فروغ کے لیے کسانوں اور ہنر مندوں کو کی مالی معاونت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ملک میں کام کی عمر میں پہنچنے والے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ائندہ چند سالوں میں دنیا کی بہترین لیبر مارکیٹ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ملکی معیشت میں بہتری کا ذمہ دار قرار دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار میں مطابقت اور فنی تربیت کے مختلف پروگرامز متعارف کروا رہی ہے۔ پاکستان میں توانائی ، ہاؤسنگ اور انفراسٹریکچر کے منصوبہ جات بیرونی سرمایہ کاروں کی خصوصی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ اس کے علاوہ انڈسٹریل زونز کی موجودگی بھی کاروبار میں اضافے کے لیے سود مند ثابت ہو گی۔ پنجاب بین الاقوامی وفود کا پر جوش انداز میں خیر مقدم کرے گا اور ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com