We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات یقینی بنا رہی ہے ، آگسٹین

پنجاب حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات یقینی بنا رہی ہے ، آگسٹین

تمام مذاہب انسانیت کا درس دیتے ہیں اور اس سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں،صوبائی وزیر ا قلیتی امور وانسانی حقوق
لاہور(یو این این ) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی رنگ و نسل سے بالاتر ہوکربے شما ر اقدامات کئے ہیں اور بلا شبہ آج پاکستان بھر میں اقلیتیں پہلے سے ذیادہ محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں سے وابستہ نوجوانوں کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہے تاکہ نوجوان نسل آگے بڑھ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکے۔ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے ایس ٹی میری میگلیڈینس چرچ میں پاکستانی اقلیتی نوجوانوں کے لئے مستقبل میں :مواقع اور چیلنجز:کے حوالے سے منعقدہ ایک یوتھ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیسٹیول کا اہتمام پادریوں سے منسلک یوتھ ڈیسک لاہور نے کیا ،جس میں 400سے زائد مختلف گرجا گھروں اور اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او ذکریہ یوسف سمیت متعدد اقلیتی نمائندگان نے بھی فیسٹیول سے خطاب کیا اور نوجوانوں کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بشپ آف لاہور ریورنڈ عرفان جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مذاہب میں انسانیت کا درس دیا جاتا ہے اور انسانیت کی خدمت ہی اصل زندگی ہے۔انہوں نے سال 2018کے اختتام اور نئے سال کی آمد کے حوالے سے پاکستان کی سا لمیت اور خطے میں امن و محبت کیلئے خصوصی دعاء بھی کرائی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com