We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب بھر میں زرعی منڈیوں کو ماڈل منڈیاں بنانے کا دوسرا مرحلہ شروع

پنجاب بھر میں زرعی منڈیوں کو ماڈل منڈیاں بنانے کا دوسرا مرحلہ شروع

لاہور (یو این این ) شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ مہیا کرنے کیلئے پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر میں 25 ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کا عمل میں لایا گیا ہے اب اس کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اور مزید ماڈل منڈیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ پچھلے ماہ اسپشل سیکرٹری (مارکیٹنگ) زراعت احسان بھٹہ کے زیر صدارت ایک اجلاس میں صوبہ بھر میں25ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کیلئے منظوری دی گئی تھی اور اس کے پہلے مرحلہ میں فروٹ اینڈ ویجیٹبل مارکیٹ حافظ آباد،گوجرانوالا،مظفرگڑھ،راجن پور،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان، بہاولپور،ملتان،بورے والا،کہروڑ پکا،دینا،تلہ گنگ،دیپالپور،پاکپتن،بھکر،سمندری،فیصل آباد،چنیوٹ، کچہ(لاہور)، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اور باردانہ مارکیٹ خانیوال،سرگودھا،چیچہ وطنی،پپلاں کو ماڈل منڈیوں کے سانچے میں ڈھالنے کاکام مکمل کیا گیا۔ان ماڈل منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات اور ڈینگی سے بچاؤ،پھل کی مکھی کے تدارک کے مکمل انتظامات کئے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ان منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جارہی ہے۔ان منڈیوں کو ناجائز تجاوزات سے پاک رکھنے کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اسکے علاوہ ان ماڈل منڈیوں میں مارکیٹ فیس کا شیڈول،کمیشن اور روزانہ کے نرخ واضح جگہوں پر آویزاں کئے گئے ہیں۔ان ماڈل مارکیٹس میں شفافیت کے نظام کو لازم بنایا گیا ہے اور روزانہ کے آکشن کی بنیاد پر نرخ وضع کئے جارہے ہیں۔اس ضمن میں آکشن کو روزانہ کی بنیاد پر درج کیا جارہا ہے۔اب ان ماڈل مارکیٹس بنانے کے دوسرے مرحلہ میں بھکر،خان پور،فورٹ عباس،احمد پور شرقیہ،ملتان،اوکاڑہ،گوجرخان اور عارف والا کی غلہ منڈیاں بھی ماڈل منڈیاں بنائی جا رہی ہیں اوران منڈیوں کو ایک مثال بنا کر پیش کیا جائے گا تاکہ بعد ازاں صوبے کی باقی منڈیوں کا نظام بھی اس کے مطابق قائم کیا جا سکے۔ اسپشل سیکرٹری (مارکیٹنگ) زراعت احسان بھٹہ نے بتایاکہ ان ماڈل منڈیوں میں شہریوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے ضروریہ دستیاب ہیں۔عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کا شعبہ زرعی مارکیٹنگ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ان ماڈل زرعی منڈیوں کا قیام اسی بابت ایک کڑی ہے۔ان ماڈل مارکیٹس کی شیڈول کے مطابق انسپکشن بھی کی جارہی ہے۔ماڈل منڈیوں میں پابند کیا گیا ہے کہ آڑھتی کسانوں سے زیادہ کمیشن نہ لیں اور ماڈل منڈیوں میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نیلامی کے وقت اپنی یا اپنے کسی اہلکار کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com