We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب اسمبلی کااجلاس کل صبح 10 بجے اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیرصدارت میں ہوگا

پنجاب اسمبلی کااجلاس کل صبح 10 بجے اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیرصدارت میں ہوگا

لاہور(یو این این) پنجاب اسمبلی کااجلاس کل صبح 10 بجے اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیرصدارت میں ہوگا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان سے اسپیکر رانا محمد اقبال حلف لیں گے، نومنتخب ارکان کی مدد کے لیے اسمبلی کے احاطے میں آفیسرز تعینات ہوں گے جب کہ ارکان اسمبلی کو حلف کے بعد آئین اور اسمبلی قواعد کی کتابیں فراہم کی جائیں گی۔ حلف کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کریں گے، 15 اگست کو 3 بجے سے شام 5 بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور 16 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، دونوں انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوں گے۔ اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے جب کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی میں فی الحال گنجائش نہیں لہذا معزز ارکان مہمان ساتھ لانے کی زحمت نہ کریں، نو منتخب ارکان کو اپنے اسمبلی کارڈ کے لیے شناختی کارڈز کی 3 کاپیاں، 6 عدد تصاویر فوری اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com