We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ اورہنگامہ آرائی کرکے ن لیگ نے قوم کے سامنے خود کو بے نقاب کردیا،فیاض الحسن چوہان

پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ اورہنگامہ آرائی کرکے ن لیگ نے قوم کے سامنے خود کو بے نقاب کردیا،فیاض الحسن چوہان

مخالفین کی ماؤں بہنوں کی عزت و وقار کی بات کرنیوالوں نے حلیمہ خان جیسی شریف خاتون پر انگلیاں اٹھا کے گھٹیا حرکت کی
گزشتہ دس سالوں میں جسطرح پنجاب اور اس کے اداروں میں کھربوں کی لوٹ مار مچائی گئی اسکے احتساب کا وقت آگیا ہے
سپریم کورٹ، نیب اور ادارے لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کررہے ہیں حکومت احتساب کی راہ روڑے نہیں اٹکانے دے گی
موجودہ حالات میں پنجاب حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا ، عوام کو ریلیف دیں گے، اعدادوشمار کی جادگری نہیں دکھائی
لاہور(یو این این ) پنجاب اسمبلی میں جس طرح مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں بدترین غنڈہ گردی کی گئی ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اپنے دور حکومت میں مخالفین کی خواتین کی عزت و وقار کی باتیں کرنے والے حمزہ شہباز نے جسطرح وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انگلیاں اٹھائی ہیں اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے. ان خیالات کا اظہار پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوھان نے پنجاب اسمبلی کے باھر میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کیا. انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ(ن) کا چہرہ پاکستان کے عوام کے سامنے بے نقاب ھوگیا ہے کہ انہیں جمہوریت، جمہوری اداروں، پارلیمانی سیاست اور پارلیمنٹ سیکتنا پیار ہے.انہوں نے کہا کہ میں حمزہ شہباز شریف سے گزارش کرونگا کہ اپنا طور طریقہ بدلو آج جس طرح انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باھر علیمہ خان کے بارے میں گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے کیونکہ علیمہ خان ایک گھریلو خاتون ہیں ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے.اپنے دور میں یہ حمزہ شہباز کے ھی الفاظ تھے کہ مخالفین کی خواتین کو زیر بحث نہ لایا جائے.ھمارے قائد وزیراعظم عمران خان نے ھمیں خواتین کے عزت و وقار کے منافی کوئی بھی بات کرنے سے منع کیا ہے بلکہ انہوں نے ایسی روایتوں اور پالیسیوں کو پروان نہیں چڑھانے دیا جس سے مخالفین کی خواتین کی عزت و وقار پر انگلیاں اٹھائی جائیں.فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ ھمارے پاس اپنے مخالفین کی لمبی چوڑی فہرست ہے اگر ھم نے بے نقاب کرنا شروع کیا تو انکی چیخیں مریخ تک جائیں گی.ھم اپوزیشن سے صرف اتنا کہتے ہیں کہ مخالفین کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر کیچڑ نہ اچھا لو بلکہ اپنے کرپشن کا حساب دو۔ ان لوگوں نے جسطرح پنجاب اور اسکے اداروں میں کھربوں کی لوٹ مار کی ہے اس کے حساب کتاب کا وقت آگیا ہے. پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ادارے آزاد حیثیت میں کام کررہے ھیں اور لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کریں گے. کرپشن کی گاجریں کھانے والوں کی چیخیں تو نکلیں گی کیونکہ اب وہ جان چکے ہیں کہ احتساب سے نہیں بچ سکتے.وزیراعظم عمران خان،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے پاس لوٹ مار کرنے والوں کے احتساب کامینڈیٹ ھے لیکن یہ احتساب سپریم کورٹ، نیب اور آزاد عدلیہ کریں گے گزشتہ دس سالوں میں احتساب کی راہ میں جو روڑے اٹکائے گئے ھم وہ نہیں ھونے دیں گے. فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں آج پنجاب اسمبلی کے اندر جس طرح توڑ پھوڑ کی گئی سپیکر پنجاب اسمبلی اور سیکریٹری اسمبلی پر حملہ کی کوشش کی گئی وہ قابل مذمت ہے. پنجاب کے لئے اگلے 8 ماہ کے بجٹ پر بات چیت کرتے ھوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے.

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com