We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پناہ گاہ کے بے گھر مکینوں کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

پناہ گاہ کے بے گھر مکینوں کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

شام کے وقت ڈاکٹر موجود ہوں گے ،بیمار افراد کومزید علاج معالجے کیلئے ڈاکٹر کی ہدایت پر ہسپتالوں میں ریفرکیاجاسکے گا
پناہ گاہوں میں رات کا کھانا اورناشتہ فراہم کیا جائے، بروقت فراہمی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے
مسافروں کی حفاظت کیلئے سول ڈیفنس رضاکاروں کیساتھ ساتھ پولیس تعینات کی جائے، اضلاس سے عثمان بزدار کا خطاب
لاہور(یو این این )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پناہ گاہ کے بے گھر مکینوں کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کریں گے، عارضی پناہ گاہوں میں شام کے وقت ڈاکٹرزموجود ہوں گے، بے آسرا افراد کا طبی معائنہ ہوگا اورادویات بھی فراہم کی جائیں گی اور بیمار افراد کومزید علاج معالجے کیلئے ڈاکٹر کی ہدایت پر ہسپتالوں میں ریفرکیاجاسکے گا، وہ پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں سیکرٹریز سوشل ویلفےئر،انفارمیشن،ڈی جی ایل ڈی اے ،ڈی جی پی آر ،ڈی سی لاہورنے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو مستقل پناہ گاہوں کی تعمیر کے سلسلے میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پناہ گاہوں میں رہنے والے افراد کو بروقت رات کا کھانا اورناشتہ فراہم کیا جائے،کھانے اور ناشتے کی بروقت فراہمی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پناہ گاہ میں مسافروں کے قیام کے حوالے سے جامع قواعدوضوابط وضع کرکے آویزاں کئے جائیں ، مسافروں کی بائیو میٹر ک تصدیق کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت حاصل کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مستقل پناہ گاہوں کی عمارتوں کی جلد ازجلد تعمیر یقینی بنائی جائے، انہوں نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایت مسافروں کی حفاظت کیلئے سول ڈیفنس رضاکاروں کیساتھ ساتھ پولیس تعینات کی جائے۔وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت کی کہ شہر میں نشہ فراہم اوراستعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کا منصوبہ بے آسرا اورسڑک پر سونے والے افراد کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا منفرداقدام ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com