We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پشاور میں پہلی مرتبہ خاتون ہیڈ کانسٹیبل کو محرر کی پوسٹ تعینات

پشاور میں پہلی مرتبہ خاتون ہیڈ کانسٹیبل کو محرر کی پوسٹ تعینات

پشاور(یو این این) دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ہیڈ کانسٹیبل کو محرر کی پوسٹ پر تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کو محرر کی پوسٹ پر تعینات کردیا گیا، ڈسرکٹ پولیس افیسر دیر پائن کی جانب سے لیڈی ہیڈ کانسٹیبل رحمت جہاں کو محرر کی پوسٹ پر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے۔ یاد رہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں دیر سے پہلی بار ایک خاتون صوبائی اسمبلی کے لیے جنرل نشست سے انتخاب لڑا، میدہ شاہد کو تحریک انصاف نے دیر بالا کے حلقہ پی کے 10 سے صوبائی اسمبلی کی امیدوار کا ٹکٹ جاری کیا ہے۔ ملک بھر میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے خواتین کی بڑی تعداد گھروں سے نکلی، دیر کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے اتنی بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ دیر بالا وہ علاقہ ہے، جہاں اس سے قبل عمائدین کی جانب سے گزشتہ انتخابات میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنیکی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ خیال رہے رواں سال مئی میں خیبر پختونخوا پولیس نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار زوبیہ مسرت کو مدد محرر تعینات کیا تھا جبکہ اس کے علاوہ انھیں سٹی سرکل تھانوں میں خواتین کی قانونی مدد کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی تھی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com