We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکارسے منگنی ختم کردی؟

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکارسے منگنی ختم کردی؟

ممبئی(یو این این)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی جلد شادی کی خبریں کافی عرصے سے زیرگردش ہیں لیکن اداکارہ نے انگوٹھی اتارکرسب کو حیران کردیا۔بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کے درمیان گہری دوستی کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے جس کی گلوکارکی جانب سے خود تصدیق کی گئی تھی۔بالی ووڈ اداکارہ نک جونس کے کانسرٹ میں شرکت کرکے کرجب بھارت واپس آئیں توایئرپورٹ پرموجود فوٹوگرافروں کی جانب سے ان کی تصاویرلینے کے لیے انتظار کیا جارہا تھا۔اداکارہ نے جیسے ہی فوٹو گرافوں کو دیکھا تو اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی منگنی کی انگوٹھی فوری طورپراتاردی جس سے سب ہی حیران رہ گئے جب کہ اداکارہ کے تاثرات بھی اس وقت کچھ اچھے نہیں تھے۔ اب یہ وقت ہی بتائے گا کہ انہوں نے ایسا کسی وجہ سے کیا یا واقعی کوئی اور بات ہے۔واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات گزشتہ سال میٹ گالا میں ہوئی تھی جہاں وہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پرجلوہ گر ہوئے تھے جب کہ گلوکار اداکارہ سے پورے دس سال چھوٹے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com