We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پرویزالہٰی کے اسپیکر بننے کی خوشی میں مسلم لیگ ہاؤس میں آتشبازی

پرویزالہٰی کے اسپیکر بننے کی خوشی میں مسلم لیگ ہاؤس میں آتشبازی

لاہور (یو این این )پاکستان مسلم لیگ ہاؤس میں مرکزی صدر ایم ایس ایف سہیل چیمہ کی زیر قیادت شاندار جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈھول کی تھاپ پر ایم ایس ایف کے جوانوں نے بھنگڑے ڈالے مٹھائی تقسیم کی گئی اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایف سہیل چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی جیت نوجوانوں اور بالخصوص طالبعلموں کی جیت ہے چوہدری پرویز الہٰی نے ہمیشہ طلباء کیلئے بہترین پالیسیاں بنائی اورایجوکیشن کو عام کیا اب بھی انشاء اللہ تحریک انصاف سے ملکر بہترین پالیسیاں بنائی جائیں گیں جشن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے راہنماؤں سجاد بلوچ ، آمنہ الفت ،چوہدری اعجاز ،صائمہ گل نے خصوصی شرکت کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی ایم ایس ایف کے عہدیداران سینئر نائب صدورچوہدری ضیاء ، محبوب خان ، نصیر خان سنٹرل صدر پنجاب ،محسن شاہ ڈویژن صدر لاہور ، علی اکبر بوبی جنرل سیکرٹری لاہور ،ملک اسد اعوان نائب صدر لاہور ، مہر بلا نائب صدرلاہور نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بھر پور شرکت کی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com