We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پروگریسو گروپ(ایل سی سی آئی) کے رہنما اعجاز تنویر کی سربراہی میں وفدکی صوبائی وزیرمیاں انجم نثار سے ملاقات

پروگریسو گروپ(ایل سی سی آئی) کے رہنما اعجاز تنویر کی سربراہی میں وفدکی صوبائی وزیرمیاں انجم نثار سے ملاقات

لاہور(یو این این ) پروگریسو گروپ(ایل سی سی آئی) کے رہنما اور پاکستان ایف ایم سی جی امپورٹر ز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد اعجاز تنویر کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور انویسٹمنٹ میاں انجم نثار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں امپوٹرز کو اوپن اکاؤنٹ کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پی ایف آئی اے کے وائس چیئر مین محمد اعجاز تنویر نے کہا کہ امپورٹرز کیلئے اوپن اکاؤنٹ کی پالیسی30ستمبر تک جاری رکھی جائے ۔ تاکہ امپورٹرز اپنے معاملات کو اچھے طریقے سے سلجھالیں۔نئی پالیسی کا معاملہ نئی بننے والی حکومت پر چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی بہت سے مسائل کاشکار ہیں ان حالات میں اوپن اکاؤنٹ کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے جو سراسر ظلم ہے۔ پاکستان ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں شیخ خالد، شیخ واجد ، محمد عمران سلیمی ، ذیشان سلیم بخشی ،ارباب خان ، سکندر خان، فیصل ارشد، وقاص ارشد ،محمد سلمان و دیگر ممبران شامل تھے ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور انویسٹمنٹ میاں انجم نثار نے پاکستان ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن سے و عدہ کیا ہے کہ وہ گوورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان طارق محمود باجوہ اور فیڈرل فنانس منسٹر شمشاد اختر سے کمرشل امپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے آج ہی بات کریں گے اور امپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ان کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com