We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ جمال رحمۃ اللہ علیہ کے 391ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ جمال رحمۃ اللہ علیہ کے 391ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

صوبائی وزیر اوقاف پیر سیّد سعیدا لحسن شاہ نے عرس مبارک کی تقریب کا افتتاح مرقد پر چادر پوشی سے کیا
صوبائی وزیر نے درباروں کے ارد گرد کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت نکاہ رکھنے کی ہدایت کر دی
فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لئے بزرگان اسلام کی تعلیمات سے رہنمائی کی از حد ضرورت ہے، سعید الحسن شاہ
لاہور (یو این این)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ جمال رحمۃ اللہ علیہ کے 391ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے لئے 1 لاکھ 33 ہزار روپے کا اجراء کیا ہے۔ صوبائی وزیر اوقاف پیر سیّد سعیدا لحسن شاہ نے عرس مبارک ی تقریب کا افتتاح مرقد پر چادر پوشی سے کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمدگھمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔محکمہ اوقاف نے زائرین کو ہر قسم کی سہولت کی فراہمی کے لئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں ۔ عرس مبارک کی تقریبات 2دن تک جاری رہیں گی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لئے بزرگان اسلام کی تعلیمات سے رہنمائی کی از حد ضرورت ہے۔ ان کے افکار اسلامی علوم و معارف کا خزانہ اوران کے آستانے روحانی فیوض کے مراکز ہیں ۔ تمام بزرگان کی کتب شریعت و طریقت کے مضامین سے آراستہ ہیں۔انہوں نے صوفیانہ افکار و تعلیمات کو مکمل طورپر احکامِ شریعت کے نہ صرف تابع قراردیا بلکہ تصوف کو شریعت کا امین و نگہبان بنا کر پیش کیا اور یوں برصغیر میں ایک ایسے اسلامی مکتبِ تصوف کی بنیاد رکھی جِس کی بلندیوں پر ہمیشہ شریعت و طریقت کا پرچم لہراتا رہے گا۔ ایک ہزار سال قبل ہند کی سرزمین میں ان بزرگان ؒ نے حرفِ حق کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رسالت اور اسلام کی حقانیت کا جو بیج بویا ،وہ اللہ تعالیٰ کی تائیدنصرت سے ایک ایسا تناور درخت بن گیا جِس کی جڑیں اس سرزمین میں نہایت مضبوط ہوگئیں اور شاخیں وسیع فضاؤں میں پھیل گئیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول تمام درباروں کی تزین و آرائش بارے احکامات دے گئے ہیں۔جبکہ ان درباروں کے ارد گرد کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت نکاہ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com