We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاک فوج کی مہم’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے

پاک فوج کی مہم’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے

اسلام آباد(یو این این)پاک فوج کی مثالی مہم ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے، شہدا کے اہل خانہ کا کہنا ہے آرمی چیف کے مشکور ہے ، تاریخ میں شہدا کو یاد رکھنے کی ایسی کوئی مثال نہیں۔تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے کے لئے پاک فوج کی مثالی مہم ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘ نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے۔شہدا کے اہل خانہ کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مشکور ہیں، دنیا میں اپنے شہدا کو یا د رکھنے کی ایسی کوئی مثال نہیں جبکہ مہم میں معاونت پر میڈیا اور آرگنائزر کو بھی سلام پیش کیا۔خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com