We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاک عرب ہاؤسنگ سکینڈل ، نیب لاہور نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میجر (ر)غلام مرتضٰی کو گرفتار کر لیا

پاک عرب ہاؤسنگ سکینڈل ، نیب لاہور نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میجر (ر)غلام مرتضٰی کو گرفتار کر لیا

ملزم پر 18 ارب کی کرپشن میں مدد گار ہونیکا الزام، 8500 فائلیں غیرقانونی طور پر فروخت کر دی گئیں
ملزم غلام مرتضیٰ مبینہ طور پر بیرون ملک فرار ہوا، واپسی پر گرفتار کر لیا گیا، جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
لاہور (یو این این)نیب لاہورحکام کی پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں دوسری بڑی کارروائی کے دوران ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر, میجر (ر) غلام مرتضی کو لاہور سے گرفتار کر لیا،ملزم پر عوام کو دھوکہ دہی اور مرکزی ملزم سے ملی بھگت کے ذریعے مجموعی طور پر 18 ارب کی کرپشن میں مدد گار ہونیکا الزام ہے۔پاک عرب نامی سوسائٹی کاایل ڈی اے سے تاحال این او سی جاری نہیں ہوا تاہم ملزم کیجانب سے 8500 فائلیں غیرقانونی طور پر فروخت کر دی گئیں۔ملزم غلام مرتضیٰ مبینہ طور پر بیرون ملک فرار ہوا تھا جسے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا، نیب حکام کیجانب سے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے جمعرات کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com