We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان ہارٹی ایکسپو2019 ایکسپورٹ کو بڑھانے کا ذریعہ بنے گی، سپشل سیکرٹری زراعت

پاکستان ہارٹی ایکسپو2019 ایکسپورٹ کو بڑھانے کا ذریعہ بنے گی، سپشل سیکرٹری زراعت

لاہور (یو این این )اسپشل سیکرٹری زراعت پنجاب احسان بھٹہ کی سربراہی میں پاکستان ہارٹی ایکسپو2019 کی حکمت عملی وضع کرنے کے متعلق اجلاس ہواجس میں محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کے افسران نے شمولیت کی۔اس موقع پر کاشف جمشید پراجیکٹ کواڈینیٹر اسٹیبلیشمینٹ آف ماڈل فارمز پراجیکٹ نے اب تک ہونے والی کاوشوں کے متعلق بریف کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ہارٹی ایکسپو21 اور22 جنوری 2019 کو لاہور ایکسپو سنٹر میں لگائی جائے گی جس مختلف میں ممالک کے وفود شرکت کریں گے جس میں سائنسدان ، برآمد اور درآمد کنندگان شامل ہوں گے اس کے علاوہ دو روزہ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس کا مقصد دنیا میں ہونے والی جدید پیداواری ٹیکنالوجی ، ریسرچ کے متعلق پھل اور سبزیات کے کاشتکاران ودرآمد کنندگان کو آگاہی فراہم کرنا ہوگاتاکہ پاکستان کے متعلقہ محکمے اور لوگ بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کی پھل اور سبزیات کی ایکسپورٹ کو عالمی معیار کے مطابق کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے کے ساتھ اپنی پیداوار کی بہتر قیمت عالمی منڈی میں حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں شامل افسران کو بتایا گیا کہ مختلف ممالک کے سفیر اور بیرون ممالک کے امپورٹر کے ساتھ رابطے بھی کیئے گئے جن کے نتائج حوصلہ افزاء4 ہیں۔مزید برآں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں موجود مختلف عالمی اداروں کے سربراہان اورزرعی مداخل فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بھی ملاقاتیں کی گئیں تا کہ ہرایک کو موقع فراہم کیا جائے کہ وہ پاکستان ہارٹی ایکسپو2019 میں بھرپور شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنے اپنے سٹالز لگائیں۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا تا کہ ایکسپو کو کامیاب بنایا جا سکے۔ سپیشل سیکٹری زراعت پنجاب احسان بھٹہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہارٹی ایکسپوپاکستان سے پھلوں اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا میں ہونے والی مختلف قسم کی ریسرچ سے آگاہی کا ذریعہ بنے گی لہذاہر ایک کو ایکسپو کی کامیابی کے لیئے بھرپور کوشش کرنی چاہیئے تا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن کو عملی جامہ پہناتے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com