We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایران کی سڑکوں کو خصوصی پوسٹر سے سجا دیا گیا

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایران کی سڑکوں کو خصوصی پوسٹر سے سجا دیا گیا

تہران(یو این این) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایران کی سڑکوں کو خصوصی پوسٹر سے سجا دیا گیا جبکہ تمام الیکٹرانکس اسکرینز پر پاکستانی قوم کے لئے مبارکباد کے پیغامات بھی چلائے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے پاکستان سے دوستی کا ثبوت دے دیا، پاکستان کی یوم آزادی پر ایران کے عوام بھی پاکستانی قوم کی خوشیوں میں رنگ میں رنگ گئے۔ ایران کی تاریخ میں پہلی بار عوامی سطح پر پاکستان کی یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سڑکوں پر یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی پوسٹر آویزاں کر دیئے گئے۔ ایران کے شہر مشہد کی تمام الیکٹرانک اسکرینز پر سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات چلائے جارہے ہیں، یہ پیغامات مشہد کی میٹرو ٹرین کی اسکرینز پر 10 دن تک 24 گھنٹے ہر تین منٹ بعد چلیں گے۔ خیال رہے میٹرو ٹرین پر روزانہ ڈھائی لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔ دوسری جانب یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی، اس موقع پر خاتون پاکستانی سفیر محترمہ رفعت مسعودنے پرچم کشائی کی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا۔یاد رہے چند روز قبل صدر حسن روحانی نے عمران خان کو ٹیلی فون کرکے الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے ایران کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان ایران فقط ہمسایے نہیں ہیں، مذہبی اور ثقافتی بندھن سے جڑے ہیں، پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کے خواہاں ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com