We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے،ممنون حسین

پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے،ممنون حسین

اسلام آباد(یو این این)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کا دن اس بات کی یاد دہانی ہے پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے اور پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں۔ جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ان تصورات کی مجسم تصویر ہے جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کا لطف اٹھاتے ہیں، یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔ آج حقیقی جشن کا دن ہے اور میں پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے۔ یہ دن یاد دہانی ہے کہ وہی قانون کامیاب رہا جس میں عوام کی مرضی شامل رہی، پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے۔ پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں، دعا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو آسانیاں عطا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ نئی نسل وطن سے محبت، تعمیر و ترقی کی مخلصانہ خواہش سے مالا مال ہے۔ ہم ابھی مکمل طور پر منزل تک نہیں پہنچ سکے، ان رکاوٹوں پرغور کرنیکی ضرورت ہے جن کی وجہ سے مسائل درپیش رہے، پاکستان کو سیاسی اور سماجی مشکلات سے نکالنے کے لیے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک کے اجتماعی فیصلوں کے لیے اداروں کو بااختیا ر ملک کے اجتماعی فیصلوں کے لیے اداروں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔ کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جشن آزادی پر فرزندان کشمیر کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کے لیے سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، اقوام عالم کشمیریوں کوحقوق دلوانے کے لیے صدائے حق بلند کریں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com