We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

لاہور (یو این این)مرکزی علماء کونسل سے منسلک ملک بھر کے دینی و عصری تعلیمی اداروں میں قومی پر چم لہرائے گئے۔تقریبات میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاکستان کو مدینہ منورہ طرز کی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کا عزم کیا گیا۔ چودہ اگست کا دن قیام پاکستان کیلئے کی جانے والی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ تحریک آزادی اور قیام پاکستان میں اکابر و اسلاف اور بزرگوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ مرکزی علماء کونسل نے قوم کے شعور کو بیدار کرنے کیلئے ’’پر امن پاکستان مہم ‘‘ شروع کی ہے ۔ پر امن پاکستان مہم کا مقصد وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی ،انتہاپسندی کا خاتمہ اور نظریہ پاکستان کو نوجوان نسل میں اجاگر کرنا ہے۔ یہ بات مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت قاسمیہ کالج میں منعقدہ تقریب پر چم کشائی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔تقریب سے شیخ الحدیث مولانا یوسف فاروقی،مولانا رب نواز،مولانا عبد الواحد قاسمی،مولانا محمد سلیمان ،مفتی سلیم نواز،مولانا منظور احمد،حافظ محمد طیب قاسمی،حاجی محمد عابد، محمد ارشد قاسمی،مولانا عمر قاسمی،ملک شاہد رسول،علامہ حفیظ الرحمن،صاحبزادہ حمزہ بنوری، قاری اعظم فاروق،مولانا الطاف اللہ فاروقی،مولانا نعیم طلحہ، قاری اسماعیل رحیمی، مولانا ثاقب عزیز، مولانا اسحاق ڈھڈی،محمد کریم خان، مولانا عامر اشرف ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان نعمت خداوندی ہے ، اس کے تحفظ اور استحکام کیلئے ہماری مسلح افواج نے پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ قربانیاں دی ہیں۔ آج پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ آج ملک بھر کے علماء نے دینی و عصری تعلیمی اداروں میں قومی پر چم لہرا کر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کے دفاع ، سلامتی واستحکام کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر ’’پر امن پاکستان ‘‘کو اپنا نصب العین بنانا ہوگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com