We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان کی ترقی کے لئے نوجوانوں کا کرداراہمیت کا حامل ہے، فیاض الحسن چوہان

پاکستان کی ترقی کے لئے نوجوانوں کا کرداراہمیت کا حامل ہے، فیاض الحسن چوہان

نوجوانوں نے تبدیلی کے لئے ہر موقع پر وزیراعظم کا ساتھ دیا اب موقع آگیا ہے انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے
صوبائی وزیراعلی اطلاعات و ثقافت
لاہور(یو این این) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دیرپا ترقی کے لئے نوجوانوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے بہت اھم سمجھتے ہیں.ان خیالات کا اظہار پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں دو روزہ نیشنل پیس یوتھ فیسٹول سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ اس فیسٹیول کا انعقاد چانن ڈیولپمنٹ ایسو سی ایشن (CDA) نے پنجاب یوتھ کونسل، سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنایزیشن (SSDA) اور آکسفیم پاکستان کے تعاون سے کیا تھا۔ علی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے علی آڈیٹوریم میں منعقدہ دو روزہ فیسٹیول کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ھوئے فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ جو پاکستان کی بات کرے گا اور نعرے لگائے گا اسکی عزت ھوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ واقعی پاکستان اور اسکی عوام کو سب پہ مقدم رکھتے ہیں انہوں نے پاکستانی لباس پہن کے اور چپل میں دنیا کے دورے کئے.’’نوجوان،امن اور دیرپا ترقی’’کے عنوان سے منعقدہ فیسٹیول میں مقررین نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا جن میں‘‘ دیرپا ترقی میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کو بہت پزیرائی ملی۔ فیسٹیول مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اعلی شخصیات کے علاوہ پاکستان بھر سے پانچ سو سے زیادہ نوجوان لیڈرز شریک ھوئے جنہوں نے دو روزہ اھم ترین فیسٹول کو سہی معنوں میں نوجوانوں کے لئے سنگ میل بنادیا۔ صوبائی وزیر نے CDA کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ نوجوانوں کو معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کے بہترین اظہار اور آگے بڑھنے کے مواقع فراھم کرتی ہے.صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دو قومی نظریے کے خلاف کروڑوں روپے دینے کا وقت گذر گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور خادم اعلی پنجاب نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا سابقہ دور میں دو قومی نظریہ پر حملہ کیا گیا مگر اب دو قومی نظریے کے خلاف بات کرنے کا دور گزر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے سیاسی جدوجہد میں وزیراعظم کا ھر موقع پر ساتھ دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے.فیسٹیول کی سائیڈ لائن پر‘‘نیشنل ٹیکس جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول’’کا انعقاد بھی ھوا جس میں پاکستان بھر کے نوجوان فلمسازوں کی متعدد شارٹ فلموں کی سکریننگ بھی کی گئی جنہیں شرکاء فیسٹیول سے زبردست پذیرائی ملی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com