We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان کومکمل طور پراسلامی فلاحی ریاست بناناہم سب کاقومی فریضہ ہے، جماعت اسلامی

پاکستان کومکمل طور پراسلامی فلاحی ریاست بناناہم سب کاقومی فریضہ ہے، جماعت اسلامی

پاکستان کووجود میںآئے71سال ہوچکے مگر بدقسمتی سے عوام کادردرکھنے والی صالح قیادت نہیں ملی، میاں مقصود
لاہور(یو این این )متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ14اگست یوم آزادی یقیناًپاکستانی قوم کیلئے مسرت، خوشی و شادمانی والادن ہے۔14اگست کا تاریخی دن سرزمین پاکستان سے حب الوطنی اور تجدید عہدکا دن ہے۔14اگست وہ دن ہے کہ جس دن مملکت خداداد کیلئے ہمارے آباؤاجداداور بزرگوں نے قربانیاں دیں اور ایک الگ آزاد وطن حاصل کیا۔اسلام کے نام پر بننے والے اس ملک کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں اور مال کانذرانہ پیش کیا تب جاکر یہ ملک وجود میں آیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ لاالٰہ اللہ کے نام پروجود میں آنے والی اس ریاست کومکمل طور پراسلامی فلاحی ریاست بناناہم سب کاقومی فریضہ ہے۔ ملک کواسلامی فلاحی ریاست بنانے اور مسائل کی عفریت سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ہمیں حقیقی معنوں میں مخلص اور عوام کی خیر خواہ قیادت کی ضرورت ہے۔پاکستان کووجود میں آئے 71سال ہوچکے مگر بدقسمتی سے عوام کادردرکھنے والی صالح قیادت نہیں ملی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج ہمارا ملک چاروں طرف سے دشمنوں کی سازشوں میں گھراہوا ہے ۔استعماری قوتیں پاکستان کی نظریاتی اساس اور جغرافیائی حدود کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔اس وقت تک ملک وقوم کو حقیقی آزادی نصیب نہیں ہوسکتی جب تک امریکہ کے کاسہ لیس حکمران اقتدار میں اور آئی ایم ایف کا کشکول ان کے ہاتھوں میں ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ حکمرانوں کی مسلسل عاقبت نا اندیش پالیسیوں، غلط ترجیحات اور مفاد پرستانہ حکمت عملی نے 22کروڑپاکستانی عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے۔ہمارے بعد آزادی حاصل کرنے والے ممالک آج اپنی قیادت کے دوراندیش فیصلوں کی بدولت دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہیں۔پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اس میں اللہ اور اس کے رسولؐ کاقانون رائج کرکے ہی ہم دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com