We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف دُنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ، گورنر

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف دُنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ، گورنر

بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو پاکستانی افواج اور قوم اس کا منہ توڑ جواب دے گی
کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر بین الاقوامی طاقتیں کیوں اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں
لاہور(یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف دُنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ہے جو محض اپنے لئے نہیں بلکہ اقوام عالم کے محفوظ مستقبل کے لئے لڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ۔ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔پاکستان کی اَمن اور مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو پاکستانی افواج اور قوم اس کا منہ توڑ جواب دے گی ۔ ہم تمام ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں ۔ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر بین الاقوامی طاقتیں کیوں اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ”بھارت کا جنگی جنون اور پاکستان کی حکمت عملی“ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ، جسٹس (ر) خلیل الرحمن ، سید منظور ملک ، سجاد میر ، سلمان غنی بھی موجود تھے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارتی افواج کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق رائے دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمائت جاری رکھے گا اورآزادی کشمیری عوام کا حق ہے ۔گورنرنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی تقریر میں اپنے ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات کے فروغ کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات کے لئے ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے مگر افسوس بھارت نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے اِس موقف کو سراہا گیا ہے ۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائے گی اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہو گی اور وزیر اعظم ، وزرائے اعلی ،وزراءگورنرز عوام کے سامنے جوابدہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو با اختیار بنایا جائے گا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں گے ۔درےں اثنا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاﺅس لاہور میں معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے دوران نے کہا کہ معاشرے میں اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے علمائے کرام کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں باہمی سوچ و فکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختلافات ، فرقہ واریت کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام محبت، برداشت اور مساوات کا درس دیتا ہے جو تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا ضامن ہے۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں بیلاروس کے سفیراندرے اومولووچ Mr. Andrei Emolovich)) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔بیلاروس کے سفیر نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تردیکھنا چاہتا ہے بالخصوص معاشی تعاون کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین خوشگوار اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں مزید فروغ دیا جائے گا۔ ُانہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبے کے ساتھ ساتھ زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں بھی نئی وسعتیں دینا چاہتا ہے۔ گورنر نے کہا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔اس موقع پربیلاروس کے سفیراندرے اومولووچ Mr. Andrei Emolovich))نے کہا کہ بیلا روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ینے کے لئے دونوں ملکوں کے تجارتی وفود کے تبادلوں کو اہمیت دینا ہوگی جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف تجارتی اور کاروباری شعبے میں ترقی ہوگی بلکہ ان شعبوں میں تجارتی حجم میں بھی خاظر خواہ اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لاہور ثقافتی، تعلیمی اور شاندار روایات کا حامل شہر ہے یہاں آکر بڑی خوشی محسوس ہوئی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com