We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان

پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان

لاہور کی ثقافت دلکش ہے۔ عالمی ریسلرز کے وفد کی رنگ آف پاکستان کے آفیشلز کے ساتھ صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات
لاہور(یو این این ) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رنگ آف پاکستان کی جانب سے ریسلنگ کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ان اقدامات سے عالمی برادری کو یہ پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان میں کوئی دہشت گرد نہیں ہے۔ ہماری قوم نے اپنی فوج کے ساتھ مل کرانتہا پسندی کو شکست دی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کاکھل کے ساتھ دیا ہے۔ میں رنگ آف پاکستان اور آپ سب ریسلرز کو یقین دلاتا ہوں کہ پنجاب حکومت صوبے میں ریسلنگ کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے جمعہ کے روز الحمرا میں رنگ آف پاکستان کے زیر اہتمام عا لمی ریسلرز کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں 16 کے قریب عالمی ریسلرز اور رنگ آف پاکستان کے آفیشلز شامل تھے۔ صوبائی وزیر نے عالمی ریسلرز کو لاہور میں ان کی آمد پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ریسلرز کی آمد ہمارے لےئے باعث مسرت و افتخار ہے۔ اس موقع پر دوسرے ممالک سے آئے ریسلرز نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لاہوریوں کے حسن سلوک اور مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستا ن آکر ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے۔ خصوصا لاہور کی ثقافت دلکش ہے۔ رنگ آف پاکستان کے آفیشلز نے اپنے مسائل صوبائی وزیر کو بتائے جن کو ہر ممکن حد تک حل کروانے کی فیاض الحسن چوہان نے یقین دہانی کروائی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com