We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات

پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات

لاہور (یو این این )ملک بھر میں یوم آزادی بھرپور طریقہ سے منایا گیا ، مدارس اور مساجد میں قومی پرچم لہرایا گیا اور اجتماعات منعقد کیے گئے ، پاکستان بنایا تھا اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں ہونے والی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ،ا س موقع پرمولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا محمد ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی ،مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا نعمان حاشر ، حاجی محمد طیب شاد قادری، مولانا اسید الرحمن سعید، قاری شمس الحق ، قاری مبشر رحیمی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست بنانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے ، خوشحال ، سرسبز اور مستحکم پاکستان کیلئے مدارس عربیہ علماء و مشائخ اور محراب و منبر ہر سطح پر قومی سلامتی کے اداروں اور حکومت سے تعاون کر رہے ہیں اور آئندہ بھی تعاون کریں گے ، رہنماؤں نے سیاسی و مذہبی قائدین سے اپیل کی کہ وہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کریں اور ملک کے اندر انتشار اور انارکی کی کوششوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com