We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور(یو این این)پاکستان ریلوے نے عیدالاضحٰی کے موقع پر اضافی رش کے پیشِ نظر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔عیدالاضحٰی کے موقع پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان ریلوے نے 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعد ٹرینوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق عید کے موقع پر پہلی حصوصی ٹرین 19 اگست کو صبح 10 بجے کراچی سٹی سے پشاور کے لئے روانہ ہو گی، دوسری اسپیشل ٹرین 19 اگست کو صبح 7 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے، تیسری 20 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے، چوتھی ٹرین 21 اگست کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے ملتان کے لئے جب کہ پانچویں اسپیشل ٹرین 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com