We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان تمام مذاہب کا حسین گلدستہ ہے، اقلیتیں محفوظ ہیں ،بین المذاہب تعزیتی کانفرنس

پاکستان تمام مذاہب کا حسین گلدستہ ہے، اقلیتیں محفوظ ہیں ،بین المذاہب تعزیتی کانفرنس

لاہور (یو این این ) قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ و بین الکلیسیائی اتحاد کے زیرِاہتما م پاپائی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ ویٹکن روم کے سابق صدر کارڈینل جین لوئیس توران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے بین المذاہب تعزیتی کانفرنس کھیڈر ل چرچ لارنس روڈ لاہور میں فضیلت ماب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء ( چیرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ و بین الکلیسیائی اتحاد (کاتھولک بشپس کانفرنس پاکستان ) کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ جس میں مسلم اور مسیحی مذہبی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، مولانا محمد عاصم مخدوم ، فادر فرانسس ندیم ، فادر عنائت برنارڈ، فادر قیصر فیروز، مفتی سید عاشق حسین ، ڈاکٹر بدر منیر ،،علامہ اصغرعارف چشتی، فادر نقاش اعظم ، فادر مقصود نذیر ، فادر جیمس چنن،فیروز اعجازبٹ ، نثار برکت ، فادر رفحان فیاض، فادر اشفاق انتھونی ، فادر لعذر اسلم، برادر اعظم ، فادر فرانسس صابر، فادر فیاض رفیق، سسٹر صاحبات اور مناد صاحبان نے شرکت کی۔فضیلت ماب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارڈینل جین لوئیس توران نے ہمیشہ مسیحیوں اور مسلمان بھائیوں کو اتفاق اور یکجہتی کا عندیہ دیا۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں فروغ امن اور مکالمہ کے فروغ کیلئے بھرپور اپیل کی اور انہوں نے معاشرے میں عدمِ برداشت کے خاتمہ پر پر زور دیا ۔مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ کارڈینل جین لوئیس کی وفات بین المذاہب مکالمہ کے لئے ایک نقصان دہ ہے ،مسلم مسیحی بھائی چارے اور رواداری کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں ،اور پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا حسین گلدستہ ہے،پاکستان میں پہلی بار تین ارکان جنرل نشستوں پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں ،فادر فرانسس ندیم نے کارڈینل جین لوئیس توران کے حالاتِ زندگی مختصر ۱ً پیش کئے اور کہاکہ توران کی زندگی ہم سب کے لئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے، فادر عنائیت برنارڈ نے کارڈینل جین لوئیس توران کی کلیسیائی خدمات پر روشنی ڈالی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com