We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان بھر کے مزدور طبقہ کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد کریں گے، قومی لیبر کانفرنس

پاکستان بھر کے مزدور طبقہ کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد کریں گے، قومی لیبر کانفرنس

لاہور( یو این این )مذہبی و سیاسی قائدین سمیت ملی لیبر فیڈریشن، واپڈا پیغام یونین اور ملک بھر کی مزدور یونینز کے سربراہان نے قومی لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لیکر ملک میں چلائی جانے والی پالیسیوں نے مزدوروں اور محنت کش طبقہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ ظلم و ناانصافی کے خاتمہ اور عدل کے قیام میں محنت کش طبقہ کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان بھر کے مزدور طبقہ کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد کریں گے۔ مغرب سے اقتدار منتقل ہو رہا اوردنیا میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ تمام کنٹریکٹ ،ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔تمام بند پاور ہاؤسز چلائے جائیں۔ریلوے، پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کو نجکاری سے نکالنااحسان اقدام ہے۔ بجلی کمپنیوں کی نجکاری بھی منسوخ کی جائے۔مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ ہیلتھ کیئر15فیصد میڈیکل الاؤنس کا اجراء اورخالی پوسٹوں پر مزدوروں کے بچوں کو بھرتی کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید(ٹیلیفونک)، ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، ملی لیبر فیڈریشن اور واپڈا پیغام یونین کے صدر ایس ڈی ثاقب، ملی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شیخ،چوہدری احسان احمد،ریلوے لیبر یونین کے صدرچوہدری عنایت علی گجر،،ملی رکشہ یونین کے شیخ نعیم،ایپکاکے مرکزی رہنما عمران خورشید اعوان،و دیگر رہنماؤں نے ملی لیبر فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام مال روڈ پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس میں چاروں صوبوں و آزاد کشمیر سے آنے والے مزدر رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔قومی لیبر کانفرنس کے اختتام پر واپڈا پیغام یونین کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب نے مطالبات کی منظوری تک واپڈا ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ تعالیٰ اس امت کو میدان میں کردار ادا کرنے کا موقع دے رہا ہے۔ صلیبیوں ویہودیوں نے ظلم کے رویے اختیار کئے اور دنیا میں قتل و حقوق کے غصب کا نظام کیا۔ مسلمانوں کو حقوق سے محروم کیا جاتا رہااب یہ سلسلہ ختم ہو رہا ہے۔ بیرونی قوتیں اس وقت پریشان ہیں کہ مسلمان اپنے قدموں پر کھڑے ہو رہے ہیں۔ اسلام پوری دنیاکانظام بن رہا ہے۔نبی اکرم ﷺ نے فرمایا تھا کہ یہ دین غالب ہو کر رہے گا۔اس وقت اسلام اور کفر کی جنگ جاری ہے۔ یہ صرف ہتھیاروں اور فوج نہیں نظریات اور تہذیبوں کی جنگ ہے۔ بحیثیت مسلمان ہم نے یہ جنگ لڑنی اور باطل نظاموں کا خاتمہ کرنا ہے۔ا للہ کے بندوں کو غلامی سے نجات دلانی، مظلوم کی مدد کرنی اور ظلم کا خاتمہ کر کے عدل کا نظام نافذ کرنا ہے۔ اس کردار میں محنت کشوں کا بہت بڑا حصہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ آج تک تو ہمارے مزدوروں اور محنت کشوں کو غیر مسلم نظاموں کا نمائندہ بنا کر استعمال کیاگیا۔ کیمونسٹوں نے بہت گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ آج محنت کش اسلام اور نبی اکرم ﷺ کی جماعت ہیں۔ا للہ سے پختہ عہد کریں کہ اسلام اور کفر کی جنگ میں ہر محنت کش بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گا۔ہم نے اس کیلئے ذہن سازیاں کرنی اور بھرپور محنت کرنی ہے۔ ملی لیبر فیڈریشن کا منشور ہے کہ سب سے پہلے پاکستان کے محنت کشوں کو خالصتا کلمہ کی بنیاد پر متحد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کیلئے اور دین اسلام کے قیام کیلئے مسلمان ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ مزدور طبقہ متحد ہو جائے تو حکومتوں کیلئے مطالبات ماننے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا۔ہم تمام محکموں کے مزدوروں کو یقین دلاتے ہیں کہ ملی مسلم لیگ ان کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔مزدور کی کم سے کم اجرت کے قانون پر کسی جگہ عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔ لیبر قوانین صحیح معنوں میں نافذ نہیں ہیں جس سے مزدوروں کا استحصال ہوتا ہے۔ملی مسلم لیگ کا منشور ہے کہ غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہئیں۔ملی لیبر فیڈریشن کے صدر سراج الدین ثاقب نے کہاکہ مزدوروں کا معاشرے میں ان کا جائز مقام دلوائے بغیر ملک کسی طور ترقی نہیں کر سکتا۔عام لوگ، غریب اور محنت کش طبقہ بھی اسی معاشرے کا حصہ ہے، انہیں حقوق سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ مزدور کو خوشحال کیے بغیر ملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔ملی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ حکمران مزدوروں کی زندگیاں بھی دیکھیں اور غریبوں، بے کسوں کے حال پر رحم کریں۔ مزدور اپنا پسینہ بہا نا بند کر دیں تو ملک کی معیشت نہیں چل سکتی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com