We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان بھر میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اعجاز عالم

پاکستان بھر میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اعجاز عالم

پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق کی گفتگو
لاہور(یو این این )صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک نہ ماننے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر قیادت پاکستان بھر میں اقلیتیں ذیادہ محفوظ ہیں ،اقلیتوں کے حوالے سے ایک آزاد اور فعال کمیشن کام کر رہا ہے جبکہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ کر سمس کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجا ب سر دا ر عثما ن بزدا ر کی جانب سے نے غریب اور مستحق مسیحی بر ادر ی کیلئے 3کر وڑ رو پے کے امداد ی پیکج کے ساتھ اقلیتی طلبا ء وطالبا ت کیلئے سکا لر شپ کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اڑھائی کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہاکہ مینارٹی امپاورمنٹ پیکج کو ہر اقلیتی تک لے کر جائیں گے ،میڈیکل و انجینئرنگ یونیورسٹیو ں اور ہاؤسنگ سکیمو ں میں اقلیتو ں کے کو ٹہ کیلئے بھی کام جاری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ٹاسک فورس کا دائرہ کار اضلاع سے تحصیل کی سطح تک بڑھارہے ہیں ۔پاکستانی تاریخ میں کرتارپور کوریڈور جیسا شاندار منصوبہ ،اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی کسی اور ملک میں نظیر نہیں ملتی اورپاکستان ایک ایسا ملک ہے جدھر ہر مذہب کے لوگ بلا تفریق و نسل اکٹھے رہتے ہیں اور اقلیتوں کیلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں موجود ہیں تاکہ قانون سازی اور فیصلوں میں اقلیتوں کی نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com