We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

” پاکستان ایگریکلچرٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹویٹی ” پراجیکٹ کے تحت زراعت ہاؤس میں تربیتی ورکشاپ

” پاکستان ایگریکلچرٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹویٹی ” پراجیکٹ کے تحت زراعت ہاؤس میں تربیتی ورکشاپ

لاہور(یو این این) محکمہ زراعت پنجاب اور یو ایس ایڈ کے باہمی تعاون سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا زراعت ہاؤس لاہور میں انعقادکیا گیاجس میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ افسران و پاکستان ایگریکلچر ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹویٹی پراجیکٹ کے حکام نے شرکت کی۔اس ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ” پاکستان ایگریکلچر ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹویٹی(PATTA) ” پراجیکٹ کے تحت کیا گیا۔حکومت پنجاب اور یو ایس ایڈ کے مابین ایم او یو پر دستخط کے بعد اس پر اجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں محکمہ زراعت کے افسران و عملہ کسانوں کو تکینکی خدمات کی فراہمی کیلئے میکانائزیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس آگاہی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد شرکاء4 کو زرعی زہروں کے استعمال کے دوران کی جانے والی احتیاطی تدابیر اور اس سے ہونے والے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر فاطمہ بینش ساہی ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس)نے کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ کے انعقاد سے زرعی زہروں کے استعمال کے دوران ہونے والے نقصانات میں خاطر خواہ کمی ہوگی اوریہاں سے تربیت حاصل کرنے والے ماسٹر ٹرینرزکاشتکاروں کو زرعی زہروں کے بروقت اور درست استعمال بارے آگاہی فراہم کریں گے۔اس تربیتی ورکشاپ میں محکمہ زراعت(توسیع) اور پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ پنجاب کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس تربیتی ورکشاپ میں چارلس بروس ولیم نے تربیت حاصل کرنے والوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق زرعی زہروں کے درست استعمال بارے آگاہی فراہم کی اور اس دوران شرکاء4 کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔کاشف جمشید پراجیکٹ کوآرڈنیٹر اسٹبلشمنٹ آف ماڈل فارم نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے پراجیکٹ کا بنیادی مقصد محکمہ زراعت و کسانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی و آگاہی ہے۔ پاکستان کی زرعی آمدن(جی ڈی پی) میں پنجاب کا حصہ 80 فیصد ہے اوراس کی42 فیصد آبادی بالواسطہ یا بلا واسطہ زرعی شعبے سے وابستہ ہے۔اس صورت میں پنجاب میں جہاں 60 فیصد رقبہ قابل کاشت ہے، یہ پراجیکٹ کاشتکاروں کو تکینکی خدمات مہیا کررہا ہے اور ان کی آمدن میں اضافہ کا باعث ہے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com