We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان امن پسندہے اور ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، گورنر پنجاب

پاکستان امن پسندہے اور ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، گورنر پنجاب

دونوں ممالک میں ثقافتی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا مواقع ملے گا، شبانہ اعظمی اور جاوید اختر سے گفتگو
حکومت کھیل کے شعبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل کو یقینی بنائے گی، ہاکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ سے چوہدری سرور کا خطاب
لاہور(یو این این )گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہاکی کا کھیل ہمیشہ لازم و ملزم رہا ہے۔ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل بھی ہے اور ماضی میں اِس کھیل نے ملک کے لئے وہ شاندار کارہائے نمایاں سرانجام دےئے ہیں جوہاکی کی تاریخ کا درخشندہ باب ہے۔ ہاکی کے میدان میں پاکستان ایک بار پھراِن اْبھرتے ہوئے باصلاحیت اور محنتی کھلاڑیوں کی بدولت اپنا کھویا ہوا مقام ضرورحاصل کرے گا۔ ان خیالات کا اِظہار اْنہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جس ملک کے میدان کھیلوں سے آراستہ ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال حقیقتاً ویران ہو جاتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے کھلاڑیوں پر فخر اور ناز ہے وہ کرکٹ کے میدان میں عمران خان ہو یا وسیم اکرم ، ہاکی کے میدان میں شہناز شیخ ہو یا منیر ڈار اور سکوائش کے میدان میں جہانگیر خان ہویا جان شیر،پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جو تا حیات اپنی کارکردگی کی وجہ سے زندہ جاوید رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ حکومت کھیل کے شعبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل کو یقینی بنائے گی۔اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب پی ٹی آئی کی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ اِس کھیل کو بھی اسی معراج پر پہنچائے گی جہاں کبھی وہ کھڑی تھیں۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج ملک کا وزیر اعظم ایک نامور کھلاڑی ہے۔ قبل ازیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں مشہور انڈین اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر نامور شاعر جاوید اختر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیض احمد فیض کی بیٹی سلیمہ ہاشمی بھی اِن کے ہمراہ تھیں۔گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان اَمن پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں ثقافتی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا مواقع ملے گا۔ا س موقع پر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ جس طرح علم کی کوئی انتہا نہیں ہوتی اسی طرح فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ فنکار اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیار اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ شبانہ اعظمی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں عوامی سطح پر رابطے ہونے چاہئیں۔دریں اثناہء ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں سرگودھا ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبرز صوبائی اسمبلی نے صوبائی وزیر برائے محنت و انسانی وسائل انصر مجید خاں کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے گورنر پنجاب کو اِنہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں ملک کو اقتصادی طور پر مستحکم کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کوپورا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com