We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ٹیکس سسٹم میں شفافیت اور محصولات کا محتاط استعمال قت کی اہم ضرورت ہے، مخدوم ہاشم

ٹیکس سسٹم میں شفافیت اور محصولات کا محتاط استعمال قت کی اہم ضرورت ہے، مخدوم ہاشم

حکومت پنجاب اداروں اور ایجنسیوں کی مکمل آٹومیشن کو یقینی بنارہی ہے، وزیر خزانہ پنجاب
ایف بی آر بھی ٹیکس گزاروں کی آسانی کے لیے ٹیکس سسٹم میں تبدیلی لا رہا ہے،چیئرمین

لاہور(یو این این) صوبوں میں ٹیکسیشن سے متعلقہ مسائل کے حل اور تاجر برادری کے تحفظات کی دوری کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے مابین رابطہ ضروری ہے۔ حکومت پنجاب ٹیکس اکٹھا کرنے والے تمام اداروں اور ایجنسیوں کی مکمل آٹومیشن کو یقینی بناء رہی ہے تاہم آٹومیشن کا یہ نظام وفاقی ادارے کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔ ملک میںSMEsکے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور کاروبار میں آسانی کے لیے ٹیکس سسٹم میں شفافیت اور محصولات کا محتاط استعمال قت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین محمد جہانزیب خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے وسائل میں اضافے کے لیے عوام کا اعتماد حاصل کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ابتدائی طور پر صحت ،تعلیم اور زراعت پر فوکس رکھتے ہوئے میگا پروجیکٹس کی بجائے پسماندہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق نسبتاً کم لاگت سے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے تا کہ ترقی سے محروم رہ جانے والے طبقہ کو بھی اس دوڈ میں شامل کیا جا سکے ۔ ملاقات میں صوبے کے دیگر مالیاتی اُمور اورپچھلی حکومت کے جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ملکی وسائل میں میں اضافہ اور معیشت کی بحالی خود وفاقی اداروں کی بھی اولین ترجیح ہے ۔ ایف بی آر بھی ٹیکس گزاروں کی آسانی کے لیے ٹیکس سسٹم میں تبدیلی لا رہا ہے ۔ غریب عوام پر محصولات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس نیٹ میں پھیلاؤ اور نادہندگان کے گرد دائرہ تنگ کیا جا رہا ہے ۔ چےئرمین ایف بی آر نے صوبائی وزیر کو ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے اور تاجربرادری کے تحفظات کی دوری کے لیے ادارے کے ہر ممکن تعاون اور بین الصوبائی نیٹ ورکنگ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ان کی ایف بی آر آمد کو صوبائی و وفاقی اداروں کے مابین روابط کے لیے خوش آئند قرار دیا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com