We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر میں نتیجہ خیز اصلاحات عمل میں لائی جارہی ہیں، ثاقب منان

ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر میں نتیجہ خیز اصلاحات عمل میں لائی جارہی ہیں، ثاقب منان

لاہور(یو این این ) کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن ثاقب منان نے کہا ہے کہ صنعتکاراور کاروباری حضرات اپنے یونٹس خاص طورپر ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر میں ورکرز اور مزدوروں کو حادثات اور امراض سے محفوظ رکھ کربہتر منافع، زیادہ پیداوار اوربرآمدات میں اضافہ یقینی بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر میں آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے سرمایہ کاری کے فوائد پر منعقدہ مشاورتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا انعقادمحکمہ لیبر و انسانی وسائل حکومت پنجاب اور جرمن ادارے GIZنے مشترکہ طورپر کیا تھا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری لیبر ڈاکٹر سہیل شہزاد،جرمن ایمبسی کے فرسٹ سیکرٹری ڈاکٹرجرگن ذول ، پرنسپل ایڈوائزر GIZرومیناکوچز، آسٹریلین ماڈریٹرجیلین ہیملٹن، ڈائریکٹر لیبر داؤد عبداللہ، پروگرام کوآرڈینیٹرشوکت نیازی کے علاوہ یورپی یونین کے نمائندوں ،این جی اوز ہوم نیٹ پاکستان،اپٹما، صنعتکارو ں اور مزدوررہنماؤں نے کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سوشل سیکورٹی ثاقب منان نے کہا کہ حکومت پنجاب خاص طور پر کم ترقی یافتہ اضلاع میں غربت کے خاتمے کے لئے انڈسٹریل سیکٹر میں ترقیاتی پروگراموں کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہے، پائیدار ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لئے صنعتی اداروں خاص طورپر ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر میں نتیجہ خیز اصلاحات عمل میں لائی جارہی ہیں ۔ ثاقب منان نے کہاکہ حکومت پنجاب جی ایس پی پلس درجہ بندی پر قائم رہنے کے لئے تمام انٹرنیشنل لیبر سٹینڈرز اور متعلقہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رسمی و غیررسمی شعبوں میں جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی متعارف کروا کے ڈیسنٹ ورک کے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ جرمن ادارہGIZ، صوبہ پنجاب کے مختلف صنعتی اداروں میں آجراوراجیرکے نمائندوں سمیت محکمہ لیبر پنجاب اور دیگر سٹیٹ ہولڈرز کو بنیادی تربیت اور آگاہی فراہم کررہا ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری لیبر سہیل شہزاد نے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر میں پیداوار بڑھانے کے لئے مزدوروں کی صحت اور تحفظ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ محکمہ لیبر پنجاب آن لائن انسپکشن کو مزید موثر اور شفاف بنا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی لیبر پالیسی میں بھی آکوپیشنل سیفٹی اور ہیلتھ کے نفاذ کو اہمیت دی گئی ہے تاکہ مزدورو ں کو صحت مندانہ اور محفوظ ماحول فراہم کرکے صنعتی پیداوار میں اضافے کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔ کانفرنس سے ملکی و غیر ملکی ماہرین ، صنعتکاروں، مزدور رہنماؤں اور این جی اوز کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com