We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ٹوکن ٹیکس نہ دہندہ گاڑیوں کے بلا امتیاز چالان کیے جائیں، حافظ ممتاز احمد

ٹوکن ٹیکس نہ دہندہ گاڑیوں کے بلا امتیاز چالان کیے جائیں، حافظ ممتاز احمد

عدم ادائیگی پر لاہور میں 120گاڑیوں کو بند کیا گیا، 80سے زائد نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے چالان کیے گئے
صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب حافظ ممتاز احمد نے چائنہ چوک پراپنی سربراہی میں گاڑیوں کوچیک کیا
لاہور(یو این این )شہر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹوں اور ٹوکن ٹیکس نہ دہندگان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔ اور ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر نے کے ساتھ ساتھ نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے باقائدہ چالان کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب حافظ ممتاز احمد نے چائنہ چوک پر ایکسائز محکمہ کے افسران کے ساتھ کھڑے ہو کراپنی سربراہی میں گاڑیوں کو پکڑنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس نہ دہندہ گاڑیوں کے چالان کیے جائیں اور ٹوکن ٹیکس نہ دہندگان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جارہی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد کو ڈائریکٹر ایکسائز و ٹیکسیشن ریجن سی عمران اسلم نے بریفنگ بھی دی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کو لگانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔شہری پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ نمبر پلیٹیں استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں 80سے زائد نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں اور ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 120گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ ٹوکن ٹیکس ادا کر کے اور پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ نمبر پلیٹوں کو لگا کرشہری نئے پاکستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا۔ٹیکس کی بروقت ادائیگی اور قانون کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے۔اس لیے ہم سب اپنے اپنے حصے کا ٹیکس حکومتی خزانے میں جمع کر وا کر نئے پاکستان کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com