We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں شتر مرغ کے گوشت کی سستے داموں فروخت کا آغاز

ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں شتر مرغ کے گوشت کی سستے داموں فروخت کا آغاز

انسانی صحت کے لئے ضروری اہم اجزاء کا حامل، لذت اور مختلف بیماریوں کے خلاف مدافعت کی صلاحیت سے بھرپور
شتر مرغ فارمنگ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، حکومت سبسڈی کے لیے اقدامات اٹھائے گی،اکرم چوہدری کا تقریب سے خطاب
لاہور(یو این این )ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں شتر مرغ کے گوشت کی سستے داموں فروخت کا آغاز کر دیا گیا اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سیاسی امور محمد اکرم چوہدری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو صاف ستھری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی کے لئے سنجیدہ ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شتر مرغ کے گوشت کی فروخت ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کی جا رہی ہے تاہم پنجاب حکومت اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔شتر مرغ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے مارکیٹ سے کم قیمت پر شتر مرغ کا گوشت مہیا کیا جائے گا۔اکرم چوہدری نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں لوگوں میں آگاہی و رجحان کو فروغ دے کر اس گوشت کی قیمت بتدریج مٹن کے برابر لائی جائے گی اور ضرورت پڑی تو حکومت شعبے کو سبسڈی دینے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گی۔مشیر وزیر اعلی پنجاب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شتر مرغ کا گوشت انسانی صحت کے لئے ضروری اہم اجزاء کا حامل ہے۔ یہ نہ صرف لذت بلکہ مختلف بیماریوں کے خلاف مدافعت کی صلاحیت سے بھرپور ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی شتر مرغ کی فارمنگ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے شعبہ کو مزید متحرک کیا جائے گا اس سلسلے میں شتر مرغ فارمنگ سے منسلک افراد سے بات چیت جاری ہے۔اس موقع پر صدر شتر مرغ ٹریڈرز ایسوسی ایشن راجہ طاہر لطیف، پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور طارق جاوید اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ دیگر شرکاء میں چوہدری نصرت چئیرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن، جاوید اقبال جنرل سیکریٹری شامل تھے۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ اچھے گوشت کے ساتھ ساتھ شتر مرغ فارمنگ کے صنعتی و معاشی پہلوؤں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ٹولنٹن مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق یہاں روزانہ 2 لاکھ مرغی ذبح اور 2 لاکھ ہی زندہ فروخت ہوتی ہے۔آج سے مرغی کے ساتھ شتر مرغ کا گوشت بھی مارکیٹ میں بآ سانی دستیاب ہو گا جو کہ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔یہ عوام کے لئے صحت کا پیغام ہے۔ شتر مرغ کی افزائش کے ساتھ ساتھ اس کی ایکسپورٹ کے لئے بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔ تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریں گے تاکہ گوشت کی قیمت مزید قابل رسائی ہو سکے۔مارکیٹ کے مسائل کو بھی حل کریں گے۔ اکانومی کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو مل جل کر ملک کی معاشی ترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔مرغبانی کا کام بہت آسان ہے۔کولیسٹرول اور فیٹ فری گوشت ہے۔ پاکستان شتر مرغ کی افزائش کے لئے بہترین ملک ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com