We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ٰ افسران اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کریں ، چیف سیکرٹری

ٰ افسران اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کریں ، چیف سیکرٹری

اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے محنت، دیانت، شفافیت اور میرٹ کو فروغ دینا ہوگا
سیکرٹری قانون قوانین کے اردو میں ترجمے کا کام جلد مکمل کریں ، دورہ سیکرٹریٹ میں گفتگو
لاہور(یو این این )چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ میں مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور تمام سیکرٹریز کو اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمدکا حکم دیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے افسران اپنے دفاتر کے دروازے سائلین کیلئے کھلے رکھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کے مثبت نتائج بر آمد ہو رہے ہیں، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے محنت، دیانت، شفافیت اور میرٹ کو فروغ دینا ہوگا۔لاءڈیپارٹمنٹ کے دورہ کے موقعہ پر انہوں نے سیکرٹری قانون کو قوانین کے اردو میں ترجمے کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔چیف سیکرٹری نے کینٹین کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی کا معیاربہتر بنانے اورحفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی، چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ میں قائم ڈے کئیر سنٹر کا معائنہ بھی کیا اور بچوں میں گفٹس تقسیم کئے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com