We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

َِ ُُْٰٗؑ ًٍَْٓنیب لاہور کے زیر اہتمام کالجز و یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے درمیان گائیکی کے مقابلوں کا انعقاد

َِ ُُْٰٗؑ ًٍَْٓنیب لاہور کے زیر اہتمام کالجز و یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے درمیان گائیکی کے مقابلوں کا انعقاد

لاہور (یو این این )قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور کی جانب سے عالمی یوم انسدادِ بدعنوانی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جن میں21اضلاع سے کامیاب طلباء و طالبات کے مابین فائنل مقابلہ جات کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعرات کے روز نیب لاہور کے شعبہ آگاہی و تدارک کی جانب سے الحمراء آرٹس کونسل میں کالج و یونیورسٹی سطح کے36طلباء و طالبات کے مابین ’’انسداد بدعنوانی‘‘ کے موضوع پر گائیکی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔نیب لاہور کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس مقابلے میں معروف سنگر علی ظفر کے ہمراہ کلاسیکل سنگر حامد علی خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ پرنسپل ، نیشنل کالج آف آرٹس ڈاکٹر مرتضی جعفری کو بطور گیسٹ آف آنر پروگرام میں مدعو کیا گیا۔ سِنگنگ مقابلوں کے جیوری ممبران میں لاہور کنٹونمنٹ کالج سے مِس راحت بانو، پنجاب یونیورسٹی سے حسنین جاوید اور نیشنل کالج آف آرٹس سے مس عالیہ رشید شامل تھے۔جیوری ممبران کیجانب سے طلباء و طالبات کی کارکردگی جانچنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم محمد اویس کو اوّل، گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کے طالبعلم عبدالرحمن کو دوم اور گورنمنٹ ویمن کالج، ماڈل ٹاؤن کی طالبہ زیبا غلام مصطفی کو سوئم قرار دیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی علی ظفر کا ہال میں موجود طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ اپنے ضمیر کی آواز کو سننا چاہئے۔ ترقی کا راستہ لمبا اور کٹھن ہے مگر وہی صحیح راستہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کبھی بھی کرپشن کو برداشت نہ کرے اور جہاں بھی جائیں کرپشن کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ ملکی مسائل کے حل میں طلباء کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آخر میں مہمان خصوصی اور گیسٹ آف آنر کی جانب سے جیتنے والے طلباء و طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com